انضمام ہمارے کوچ، کسی اور سے کنٹریکٹ کیسے کر سکتے ہیں: افغان بورڈ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف سلیکٹر کی پیشکش قبول کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور زشروع کر دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ سے قبل از وقت معاہد ہ ختم کرکے پاکستانی کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کی آفر قبول کرنے پر افغان کرکٹ بورڈ سرگرم ہو گیا ہے اور انضمام الحق کے خلافقانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا ہے ۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ انضمام الحق کا پی سی بی کیساتھ کنٹریکٹ کی مدت باقی ہے اس لئے انہیں ریلیز کیا جائے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کو پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش سے لاعلم تھا تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے رابطے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق اس وقت بھی افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں اورانہیں 12 ہزار ڈالر ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے، ابھی انضمام الحق سے معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے, وہ کسی اور سے کنٹریکٹ کیسے کر سکتے ہیں۔ ہم چاہتے کہ انضمام الحق کو چنگ جاری رکھیں اس حوالے سے ان سے بات کی جائے گی اور معاملات کو حل کیا جائے گا۔دوسری جانب خبر ہے کہ انضمام کے پاکستانی بورڈ سے معاملات طے ہو چکے ہیں اور پیر یا منگل کو انہیں چیف سلیکٹر بنانے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔