کرایہ دار کو الگ میٹر لگوانے کی اجازت ہے:نیپرا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )”ایک مکان ،ایک میٹر پالیسی “کے تحت کے الیکٹرک کی جانب سے کرایہ داروں کے لئے الگ میٹر میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔ سماءنیوز کے مطابق نیپرا کا اس حوالے سے کہناہے کہ ایک ہی مکان میں ایک سے زائد میٹر لگانے کی اجازت ہے ، کرایہ دار کے لئے الگ میٹر لگوایا جا سکتا ہے ۔الگ میٹر کے لیے ٹیرف بھی الگ ہوتاہے اور اجتماعی طورپر استعمال سے زیادہ بل اداکرنا پڑتاہے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
واضح رہے کہ ایک ہی گھر میں الگ الگ خاندان رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ایک ہی میٹر ہونے سے زائد یونٹ چلتے ہیں جس سے بل بہت زیادہ آتا ہے ۔