انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی وہ پاکستانی اداکارائیں اور ماڈل جو سگریٹ نوشی کی ’’لت‘‘میں مبتلا ہیں،بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

Posted on at


انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی وہ پاکستانی اداکارائیں اور ماڈل جو سگریٹ نوشی کی ’’لت‘‘میں مبتلا ہیں،بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اور رانی مکھرجی جیسی کئی بالی وڈ اداکارائیں عوامی مقامات پر سگریٹ پیتے ہوئے پکڑی جا چکی ہیں اور کئی ایک ایسی بھی ہیں جو بڑے دھڑلے سے ’’سگریٹ نوشی ‘‘ کی لت میں مبتلا ہیں لیکن بہت ساری پاکستانی اداکارائیں اور میڈیا سے وابستہ خواتین بھی ایسی ہیں جو حقیقی زندگی میں بھی سگریٹ نوشی کی لت میں برے طریقے سے مبتلا ہیں، بھارت میں جا کر فلموں اور ٹی وی شوز میں جاکر کام کرنے والی ایسی خواتین اداکاراؤں جو سگریٹ نوشی کرتی ہیں کہ بارے میں بھارتی میڈیانے پول کھول دیا ہے ۔

بھارتی فلموں کی مشہور ویب سائٹ ’’ڈیلی بھاسکرڈاٹ کام ‘‘ کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک جنہوں نے ’’بگ باس ‘‘میں متنازعہ رول اور کئی بی کلاس بھارتی فلموں میں کام کیا ہے بڑے تواتر سے سگریٹ نوشی کرتی ہیں اور کئی مرتبہ انہیں عوامی مقامات پر بھی سگریٹ پیتے دیکھا گیا ہے  جبکہ ویب چٹنی ڈاٹ پی کے کے مطابق صنم بلوچ کانام بھی سموکر اداکاراوٗں میں شمار ہوتاہے ۔ 

معروف پاکستانی اداکارہ اور شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’رئیس‘‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی مائرہ خان بھی سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں رواں سال کے آغاز میں انہوں نے فواد خان سے انٹرویو کیا تھا ، بریک کے دوران مائرہ خان نے فواد سے کہا کہ سگریٹ کی بڑی طلب ہو رہی ہے ،میں سگریٹ پینا چاہتی ہوں ،جس پر فواد کا کہنا تھا کہ اگر سگریٹ نوشی کرنی ہے تو مہربانی کر کے سیٹ سے باہر جا کر دھواں نکالیں ۔

پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں بہترین ادا کاری کرنے والی حمائمہ ملک بھی سموکنگ کرتی ہیں،انہیں بھی بھارت میں کئی مرتبہ نہ صرف سرعام سگریٹ  بلکہ ’’ممنوع مشروب‘‘بھی پیتے دیکھا گیا ہے ۔

2003ء میں ٹی وی شو سے اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والی عائشہ خان کو بھی سگریٹ کی لت لگی ہوئی ہے ،انہوں نے کئی ٹی وی شوز کے ساتھ ساتھ ’’وار ‘‘ اور ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ جیسی مشہور پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے ۔

منی لانڈرنگ کیس میں بڑا ’’نام ‘‘کمانے والی ماڈل ایان علی بھی سگریٹ نوشی کرتی ہیں ،انہیں بھی کئی مرتبہ سگریٹ نوشی اور’’ ممنوع مشروب‘‘ پیتے دیکھا گیا ہے ۔

 



About the author

160