دنیا کا سب سے مہربان ویٹر

Posted on at


دنیا کا سب سے مہربان ویٹر

جارجیا کے علاقے Douglasville میں واقع ایک ہوٹل کے ویٹر نے ہاتھوں سے معذور گاہک کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا کر اس بات کو ثابت کر دکھایا کہ “ دنیا میں انسانیت ابھی باقی ہے“- 22 سالہ Alex Ruiz نے جب اپنے ہوٹل میں آنے والے ایک ہاتھوں سے معذور شخص کو جب کھانا پیش کیا تو اس نے کھانا کھلانے کے لیے بھی مدد مانگی تو یہ نوجوان ویٹر وہیں بیٹھ گیا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اسے کھانا کھلانے لگا-


یہ نوجوان ویٹر آدھے گھنٹے تک اس معذور گاہک کے ساتھ رہا جبکہ اس دوران اردگرد موجود گاہک حیرت سے یہ تمام منظر دیکھتے رہے-

Reginald Widener جو اس ٹیبل کے قریب ہی موجود تھا نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا-

Reginald کا کہنا تھا کہ “ نوجوان ویٹر ایلکس کھانا کھلانے کے دوران مسلسل مسکراتا رہا اور اس نے ایک لمحہ بھی کسی قسم کی اکتاہٹ کا اظہار نہیں کیا“-

Crystal Figueroa جو کہ اس ہوٹل میں ملازم ہیں اور ہوٹل کے مینجر کی بیٹی بھی ہیں کا کہنا تھا “ میرے لیے حیران کن نہیں تھا کیونکہ ایلکس ایک عظیم انسان ہے اور وہ ہمیشہ ہی لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے“-



About the author

160