ویسے تو میں نے جو ٹوپک لکھا ہے جو ہڈنگ دی ہے اسے پڑھ کر کوئی بھی کچھ اور سمجھ سکتا ہے. کیوں کہ آج کل ویسے بھی ہر بندہ ہی قربانی کے لئے تھوڑا پریشان ہے کیوں کہ انھیں عید کے لئے قربانی کا جانور لینا ہے . لیکن یہاں میں جو بات کرنے جا رہا ہوں اس کا اس قسم کی کسی قربانی کا ذکر نہیں ہے . کیوں کہ یہ ذرا دوسری قسم کی قربانی ہو گی
کچھ وقت پہلے پاکستانی ٹیم کی سری لنکا کے ہی ملک میں ایک سیریز ہوئی تھی جس میں پاکستان کو بری طرح ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا . جس میں پاکستان ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں میں ہی ناکام ہو گیا تھا . اور اس میں پاکستان کے سب پرانے پلیئرز بھی ناکام ہو گے تھے جیسا کے یونس خان اور مصباح یا آفریدی کا نام زیادہ قابل غور آ رہا ہے کیوں کہ ان میں بھی سب سے پرانے اور تجربہ کے لہذ سے بھی سب یونس خان ہی کو گنا جاتا ہے لیکن اب شاید ان کی قربانی کا وقت قریب آ گیا ہے
کیوں کہ نیوز کے مطابق انھیں اب ایک روزہ میچ کرکٹ سے بہار نکلنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے . کیوں کہ اب اور بہت سے ایسے پلیرز ہیں جن کو موقع ملنا ہے اور اس میں اس قسم کی کارگردگی کے حامل پلیر کے لئے جگہ ہونا مشکل ہے ویسے بھی کچھ وقت سے یونس خان کی کارگردگی کوئی خاص اچھی نہیں ہے اسی لئے اب پاکستان بورڈ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ انھیں اس فارمیٹ سے بھر کر دیا جائے گا