آسٹریلیا کے 7 اوورز کے اختتام پر 40 رنز

Posted on at


آسٹریلیا کے 7 اوورز کے اختتام پر 40 رنز

0
ویب ڈیسک
ایڈیلیڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنا لئے ہیں۔


ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کے اپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 20 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 10 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ احمد شہزاد 5 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے، دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور 73 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 97 تک پہنچایا تاہم پھر مصباح الحق ہمت ہار گئے اور 34 کے انفرادی اسکور پر گلین میکس ویل کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو 112 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر مچل جانسن کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل 20 کے انفرادی اسکور پر میکس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، شاہد آفریدی ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلنے کے ارادے سے کریز پر آئے لیکن 23 رنز پر ان کی ہجت بھی تمام ہوئی جب کہ صہیب مقصود بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 188 کے مجموعی اسکور پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض 16، سہیل خان 4 اور احسان عادل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک اور گلین میکس ویل نے 2،2 جب کہ جیمز فالکنر اور مچل جانسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


About the author

ahmed-khursheed

i need money ... thats why im doing this to share all .

Subscribe 0
160