افغانستان کی فوٹبال ٹیم کی تاریخی فتح

Posted on at

This post is also available in:

افغانستان کی فوٹبال کی ٹیم نے نئ تاریخ رقم کردی ھے۔بھارت کو فاینل میں شکست دیکر جنوبی ایشیاء کا چیمپیئن بن گیا ھے۔


کھٹمنڈو: ساف فٹبال ٹایٹل پر افغانستان نے قبضہ جما لیا۔اور بھارتی خواب چکنا چور کر دیۓ۔


احمد اور مصطفے آزادزوئ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو تاریخی کامیابی کا


موقع فراہم کیا ۔اور ہندوستان کا مسلسل تین بار ٹائٹل جیتنے کے خواب کو حسرت میں بدل دیا۔



فیصلہ کن معرکے میں افغان کھلاڑیوں نے شروع ہی سے مضبوط بھارتی ٹیم پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیۓ تھے،اور مصطفے آزادزوئ  نے ۹ویں منٹ میں خوبصورت میڈ فیلڈ ورک سےحاصل ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھایا اور بال کو جال میں پہنچا دیا۔اسکے  ساتھ  ھی بھارتی تماشائیوں پر سکتہ طاری ہو گیا ۔اسکے  بعد بھارتی کھلاڑیوں نے جوش میں آ کر کئ بار اچھی کوششش کی مگر افغان گول کیپر منصور فقیری نے خوبصورت کھیل پیش کرتے ھوۓ کئ یقینی گول بچاۓ۔اور پہلے ہاف کے اختتام تک افغانستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی ۔


دوسرے ہاف کے شروع ھوتے  ھی بھارتی کھلاڑیوں  نے پھر سے  بہت زبردست حملے شروع  کئے تا کہ مقابلہ برابر ہو سکے۔مگر افغان کھلاڑیوں اور گول کیپر کی پھرتیوں کی وجہ سے وہ  تمام کوششوں میں ناکام رہے۔


۶۰ ویں منٹ  تک بھارتی کھلاڑی حملہ کرتے رہے اس کے  بعد بلال اور سنجر احمدی نے چھوٹے چھٹے پاس کرتے ہوۓ بال کو بھارتی ڈی میں لے  آۓ۔اور بھارتی گول کیپر سبرتا کی غلطی سے ریباؤنڈ پر احمدی نے گول کر دیا ۔اور اسطرح افغانستان کو  ۲ گول کی برتری حاصل ھو گئ ۔جو کہ آخر تک برقرار رہی۔بھارتی کھلاڑیوں نے گول کرنے  کے کیٔ آسان مواقع ضائع کیۓ۔۔



 آخری ۱۵  منٹ میں مایوس بھارتی کھلاڑیوں کی بوکھلاہٹ سامنے آئ  اور ہر کوئی انفرادی طورپر گول کرنے کی کوششیں  کرنے لگا،


مگر کوئ بھی بھارتی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ھو سکا اور اضافی ۵ منٹ بھی گول کے بغیر ہی ضائع ہوۓ۔


افغانستان نے ساف کپ جیت کر اپنی پہلی کامیابی درج کی اور یہ کامیابی بھی انہوں نے جنوبی ایشیا کی بہترین ٹیم کیخلاف حاصل کی جو کہ ۶ بار کی چیمپئن رہ چکی تھی۔اور افغانستان نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔


افغانستان جیسے ملک کے لوگوں کیلۓ یہ ایک بہت بڑی خوشی کی خبر تھی اور افغانستان کی جیت کے ساتھ ھی سارے ملک میں جشن کا سماں بندھ گیا تھا ۔ساری رات لوگ سڑکوں پر نکل کر اپنی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر جشن مناتے رہے۔



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160