تھائی ایئر ویز کی پرواز بوئنگ 777دوران ِ سفر شدید ہچکولے کھانے لگی
Posted on at
تھائی ایئر ویز کی پرواز بوئنگ 777دوران ِ سفر شدید ہچکولے کھانے لگی،6مسافرلہولہان
بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی ایئر ویز کی پرواز بوئنگ 777کے دوران ِ سفر شدید ہچکولے کھانے سے 6مسافرلہولہان ہو گئے ۔ ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق تھائی ایئر ویز کی پرواز جکارتہ سے بنکاک جا رہی تھی کہ سنگاپور کی فضائی حدود میں ہچکولے کھانے لگی ۔ زخمیوں میں عملے کے پانچ ارکان اور ایک مسافر شامل ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔ جب جہاز ہچکولے کھا رہا تھا تو 72مسافر اور عملے کے 12ارکان شدید خوفزدہ ہو گئے اور بوئنگ 777مسافروں کے لئے ’وار زون ‘بن گیا ۔تھائی ایئر ویز کے عملے کے ایک رکن نے جہاز کے ہنگامہ خیز وقت کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں ایک خون آلود سیٹ بھی شامل ہے ۔زخمی مسافر کے بقول اس نے سیٹ بیلٹ نہیں پہن رکھی تھی جیسے جہاز نے ہچکولے کھانے شروع کئے وہ ہوا میں اُڑا اور اس کا سر جہاز کی چھت سے جا ٹکرایا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ تھائی ایئر لائن نے حادثہ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے مسافروں سے واقعہ پر معذرت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ جہاز کو بحفاظت زمین پر اُتارنے پر پائلٹوں کی تعریف بھی کی ہے ۔ ایئر لائن کے بیان کے مطابق جہاز میں دوران حادثہ زخمی ہونے والے تمام افرادہسپتال سے گھر جا چکے ہیں ۔