ہانی کی اہمیت

Posted on at



پانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ انسانی جسم میں آدھے سے زیادہ پانی ہوتا ہے۔ جسم میں اسکی کمی سے انسانی زندگی کی موت متوقع ہوتی ہے۔ یعنی پانی انسان کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پانی کے بغیر انسان، جانور،چرند پرند حتی کہ تمام تر مخلوقات کا زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے۔ پانی تمام تر مخلوقات کی زندہ رہنے کی اہم وجہ ہے۔ انسانوں کے علاوہ پانی پودوں اور فصلوں کی بھی اہم ترین ضرورت ہے۔ جب کسی بھی جگہ زمین میں بیج بویا جاتا ہے تو اس زمین کی اوّل ضرورت پانی ہوتا ہے۔ کیونکہ فصل پکنے میں ہوا اور سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ پانی اہم ضرورت ہوتا ہے۔

ہماری گول زمین یعنی دنیا جس میں خشکی سے زیادہ پانی ہے۔ اس وجہ سے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہی ہوتی ہے۔ پانی انسانوں، پودوں اور تمام تر مخلوقات کی پیاس بجھانے کے علاوہ بھی کئ طرح استعمال ہوتا ہے۔ یہ کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ روٹی بنانے کے لیےآٹا گونتےوقت بھی پانی استعمال ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ اور بھی کئ کاموں میں پانی کا استعمال یقینی ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کا ماننا اور کہنا ہےکہ دن میں کم سے کم 24 گلاس پانی پینا چاہیے۔ کیونکہ زیادہ پانی پینے والا انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ پانی انسانی جسم کی بہت سی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔

بہت سے لوگ پیٹ کےمختلف امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس مرض کی خاص وجہ کم پانی ہوتا ہے۔ جو لوگ کم پانی پیتے ہیں انہں یہ تکلیف عموماّ ہوتی ہے۔ اس مرض کو ختم کرنے کے لیے ڈاکٹر بھی یہی مشورہ دیتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیے اور اسےابال کر پیے۔ کیونکہ ابلتے ہوۓ پانی میں ہر طرح کے جراثیم مر جاتے ہیں۔ جس سے انسانی جسم مختلف قسم کے امراض سے بچ جاتا ہے۔ ابلا ہوا پانی نہ صرف مریض کے لیے بلکہ تمام انسانوں کے لیے فائدے مند ہوتا ہے۔ پانی ابالنے کے بعد ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور پھر اسے پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے پانی کی اہمیت زیادہ ہے۔

آج کل کے دور میں بہتے دریاؤں، سمندروں اور چشموں کا پانی مکمل طور پر گندا ہو چکاہے کیونکہ فیکٹریوں اور کارخانوں سے نکلنےوالا دھواں اور گندے تیل، تیزاب بہہ کر دریاؤں اور سمندروں میں شامل ہوجاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے پانی گندا ہو جاتا ہے۔ گھروں میں آنے والے صاف پانی کو بھی کچھ لوگ بےجا استعمال کرتے ہیں۔ وہ نلکوں کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ جس سے پانی مسلسل بے فضول بہتا رہتا ہے۔ ان دونوں مثالوں سے ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ انسان کسی بھی صورت پانی کی قدر نہیں کرتا اور اس کی اہمیت اورضرورت سے خود کو لاواقف ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ہرطرح سے پانی کی اہمیت کو جاننا چاہیےاوراسکی حفاظت کے لیے اہم کام کرنا چاہیے۔ پانی کو ہمیشہ کسی برتن میں سر ڈھک کر رکھنا چاہیے۔ اسے بے فضول بہانا نہیں چاہیے اور اسکی قدر کرنی چاہیے۔

 



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160