ستمبر8 عالمی یوم خواندگی۔۔۔

Posted on at


ہر سال 8 ستمبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواندگی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔  


 سب سے پہلے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے 1965 ء میں منانے کا فیصلہ کیاتھا کہ عالمی یوم خواندگی منایا جائے گا۔ لیکن پہلا یوم خواندگی یونیسکو کی زیر نگرانی 1966 میں منایا گیا۔ اس کے بعد ہر سال یہ دن عالمی سطح پر منایا جانے لگا۔ وطن عزیز میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔


اس یوم کے منانے کا مقصد خواندگی کو فروغ دینا، جہالت کا خاتمہ اور پوری دنیا کو علم کی روشنی سے منور کرنا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ تعلیم ہی سے تعمیر سیرت، تعمیر ملت ماہرین کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے بھی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور افادیت کو جانا اور اپنی نسل نو کو علم کی شمع سے روشن اور منور کیا وہ قومیں ترقی کے زینے طے کرتی ہوئی عروج تک پہنچ گئیں۔  جن میں امریکہ، برطانیہ،  چین،  فرانس، جاپان ،  جرمنی،، اور دوسرے ممالک شامل ہیں۔ اور جن قوموں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی وہ قومیں تاریکی کی راہ پر چلتے ہوئے انتشار کا شکار ہو گئیں۔ جیسے صومالیہ، نائیجیریا اور ایتھوپیا۔۔۔۔۔


جہاں تک مملکت خداداد پاکستان کا تعلق ہے۔ تو شرح خواندگی کے لحاظ سے 113 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ 57 اسلامی ممالک میں سے 45 نمبر پر ہے۔ اور جنوبی ایشیاء کے 7 میں سے 5 ویں نمبر پر ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کو ترجیع نمبر ون قرار دیا اور پہلی دفع حقیقی معنوں میں نظام تعلیم کی سفر شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں معماران قوم کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔


یکساں نظام تعلیم اور ئکساں نصاب سے پوری قوم میں یکسوئی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اور ترقی کی جانب سفر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔  یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تعلیم ایک روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہے۔ تعلیم امن ہے اور جہالت جنگ و جدل ہے۔، تعلیم ترقی ہے اور جہالت تنزلی ہے۔۔۔۔


آئیئے ہم سب مل کر وطن عزیز بلکہ امنے صوبے خیبر پختونخواہ میں تمام بچوں اور بچیوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کا عہد کریں۔ اور سچے دل سے ملک و قوم کی خدمت کا عہد کریں۔  اور اپنے ارد گرد علم کی روشنی پھیلانے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔۔


 



About the author

YShahzad

Love 4 all.... Hate for none

Subscribe 0
160