کبڈی کی ابتدا برصغیر پاک و ہند سے ہوئی یہ پاکستان اور ہندوہستان کا نہایت مقبول ترین اور روایتی کھیل ہے کھیل کسی قسم کا بھی ہو وہ انسان کے جسم کو تندرست اور توانا رکھتا ہےاور کبڈی کھیل تو کئ کھیلوں مثلاّ کراٹے ، کشتی اور دوڑ کا مجموعہ ہے یہ کھیل انسان میں حوصلہ اورقوت برداشت پیدا کرتا ہے
ہمارے دیہاتوں میں کشتی اور کبڈی بڑے شوق سے کھیلی جاتی ہے کبڈی کھیلنے کے لیے نہ تو کسی بڑے میدان کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی اس پر اخراجات آتے ہیں کبڈی کا میدان دو برابر حصوں میں تقسیم ہوتا ہے اور اسکے درمیان والے حصے کو پالا کہتے ہیں پالے کے دونوں طرف آمنے سامنے نونو کھلاڑی ہوتے ہیں ان کھلاڑیوں میں کچھ سائی ہوتے ہیں اور کچھ جاپھی
اس کھیل میں ایک ٹیم کا سائی دوسرے ٹیم کے جاپھی کے سامنے جا کر اسکے جسم کو ہاتھ لگا کر پالا عبور کرکے واپس آ جائے تو ایک نمبر ملتا ہےاور اگر جاپھی پکڑ لے اور سانس ٹوٹ جائے تو دوسری ٹیم کو نمبر ملتا ہےیہ کھیل قواعد و ضوابط کے ساتھ حوصلہ مندی سکھاتا ہے
پاکستان کئ بار اسکا عالمی چمپئین رہا ہے۔