تاہم حال ہی میں مائیکروسافٹ نے اپنا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ۸۔۱ متعارف کرایا ہے۔ اس آپریٹنگ سسٹم کو اسمارٹ فون ساز ادارے ‘‘ ایچ ٹی سی ’’ نے اپنے نئے ہینڈ سیٹ ایچ ٹی سی ون ایم ۸ میں مارکیٹ کیا ہے۔
اس میں ونڈو ۸ کے مقابلے میں زیادہ بہتر انٹرفیس شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں انٹرٹینمنٹ ایپلی کیشنز بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ اس کے اسٹارٹ اسکرین کو بھی بہتر بنایا گی اہے۔ یہاں یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ‘‘ ایچ ٹی سی ون ’’ اینڈرائیڈ فون تھا ۔
اس کا نیا ورژن ایم ۸ کے نام کے اضافے کے ساتھ ونڈوزفون کے طور پر پیش کیا گیا ہے اس کے ساتھ کئی دیگرکمپنیاںبھی ونڈوز فون مارکیٹ کررہیں ہیں۔ جن میں خود مائیکروسافٹ بھی شامل ہے جس کا سرفیس پروٹیبلٹ بھی ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے تحت ہی کام کرتا ہے