مہنگا ئی

Posted on at


آج کےاس دور میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس کا اثر عام آدمی کی زندگی پر بہت زیادہ ہو رہا ہے غریب آدمی غریب سے غریب تر ہو رہا ہے غربت میں بھی اضافہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جرائم جنم لے رہے ہیں نوجوان نسل جرائم کا حصہ بنتی جا رہی ہے عدم تحفظ کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے حکمران خاموش آنکھیں بند کیے بیٹھیں ہیں انھیں معلوم نہیں کہ ایک عام  آدمی کے گھر کا خرچہ کیسے چلتا ہےیہ باعث تشویش ہے



بجلی گیس پٹرول کے آئے دن ریٹ بڑھتے جا رہے ہیں غریب آدمی کیا کھائے گا کیا بچائے گا پورا مہینہ بل بھرتے گزر جاتا ہے حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انھیں کیا احساس عام آدمی کا۔ بجلی اور پٹرول کے ریٹ بڑھنے سے کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں۔ جنہیں کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں ہے راتوں کو چوروں ڈاکووں کا راج ہوتا ہے اس مہنگائی سے بڑھنے والے جرائم کو کون روکے گا


 


آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں غریب گھرانوں میں اکثر لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے سونا اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور جا چکا ہے آج کل شادی بیاہ اتنا مشکل ہو گیا ہے عام آدمی تو کیا امیر آدمی بھی پریشان ہے مہنگائی کی وجہ سے گھر کے تمام افراد بھی مل کر کمائیں تو بھی گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا سکولوں اور کالجوں کی فیسیں اتنی زیادہ ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم بھی نہیں دلوا سکتے


 


اللہ تعالیٰ ہم سب کی پریشانیاں دور کرے آمین     



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160