کھیرا ایک غزائیت بھری سبزی

Posted on at


 

یوں تو دنیا میں بے شمار سبزیاں ہیں اور ہر ایک کی اپنی ایک الگ خصوصیت اور ذائقہ و لذت ہے مگر کھیرا ایک ایسی منفرد سبزی ہے جسے پکانے سے زیادہ کچا ہی کھایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں لذیذ سے لذیذ ڈش کے ساتھ بھی اسکا سلاد نہ ہو تو کھانے کا مزہ نہیں آتا دنیا بھر میں عموما کھیرا ہی سلاد کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ ممالک میں اسے پکا کر کھانے کا رواج بھی ہے جبکہ اسکا اچار بھی بنایا جاتا ہے کھیرے کا آبائی وطن ایشیا اور افریقہ ہے لیکن چین کے باسی بھی اسے صدیوں سے پہچانتے ہیں

کھیرے کی غذائیت افادیت اور اسکی کاشت کے علاقوں کی چھان بین کرنے والوں کا دعوی ہے کہ اسے امریکہ میں متعارف کرانے کا سہرا بھی بھارتیوں کے سر ہے جنہوں نے ۱۶صدی میں فلوریڈا سے لے کر کینیڈا تک اسکی کاشت کی عالمی سطح پر کھیرے کی کاشت کھلی جگہوں پر یا گرین ہاوسز میں ہوتی ہے جسے گھر میں اسی صورت لگایا جا سکتا ہے کہ ریتیلی مٹی میسر ہو مناسب کھاد فراہم ہو اورسورج کی روشنی وافر طور پر دستیاب ہوکھیرا تقریبا سارا سال ہی بازار میں مل جاتا ہے لیکن اسکی قیمتوں میں اتار اور چڑھاو عام سی بات ہے

بعض اوقات اس سبزی میں کڑواہٹ کا عنصر منہ کا ذائقہ خراب کر دیتا ہے جسکا تعلق دراصل موسمی حالات سے ہوتا ہے درجہ حرارت میں کمی بیشی بھی کھیرے میں کڑواہٹ پیدا کرسکتی ہے کولیسٹرول کے مضر مادے سے پاک کھیرا خون سے تیزابی اور زہریلے مادوں کو ختم کر دیتا ہے جلد کی خرابی اور جلد ی امراض کو رفع کرتا ہے پیاس کی شدت میں کمی کے علاوہ پیشاب کی سوزش کو بھی ختم کرتا ہے اگر کھیرے کو سلاد کے طور پر روٹی سے کھایا جائے تو اس طرح وزن میں کمی واقع ہوتی ہے

پاکستان میں کھیرے کی کاشت بہت زیادہ تو نہیں مگر اسکے باوجود یہ برآمد کی جانے والی سبزیوں میں سے ایک ہے کھیرے کا پیداواری عرصہ بہت کم ہوتا ہے اور یہ سال میں دوماہ کے لگ بھگ بازاروں میں بڑی تعداد میں دکھائی دیتا ہے۔  

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160