وقت کی پابندی

Posted on at


وقت کی بابندی ہر انسان  کے لیے بہت ضروری ہے۔ جو انسان وقت پر اپنے سارے کام کرتا ہے. اُسے ترقی کی منزل آسانی سے حاصل ہوجاتی ہے۔ وقت کی پابندی کا مطلب ہے کہ اپنے کاموں کو مقرہ وقت پر کرنا۔ دینا میں ہر جگہ پابندیِ وقت کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔ وہ ملک ہر حالات میں ترقی کرتا ہے جس کہ رہنے والے لوگ ،کام کرنے والے لوگ وقت کی پابندی کا خاص خیال کرتی ہیں۔

 

اللہ تعالی کے نظام میں بھی ہمیں وقت کی پابندی کا ثبوت ملتا ہے۔ کیسے سورج اپنے وقت پر نکلتا ہے اور اپنے مقررہ وقت پر غروب ہوتا ہے۔ جس طرح اپنے وقت پر دن روشنی لے کر آتا ہے  اُسی طرح رات اپنی تاریکی اپنے وقت پر لاتی ہے۔ اسی طرح پوری دنیا کا نظام وقت کی پابندی پر چل رہا ہے۔ جس طرح سیارے مسلسل اپنے مدار میں وقت کے مطابق گردش کرتے ہیں۔  جس طرح زمیں سورج کے گرد اپنے مقررہ وقت کے مطابق گردش کرتی ہے ۔ ہماری کائنات کا سارا نظام وقت کی اہمیت کا ثبوت دیتا ہے۔ جس طرح نماز اپنے مقررہ وقت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔

 

بہت سے لوگ وقت کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ہیں پھر جب وقت ہاتھ سے چلا جاتا ہے تو پھر بیٹھ کر افسوس کرتے ہیں۔ آج کل لوگ وقت کی بالکلقدر نہیں کرتے ہیں اپنا وقت فضول کھیلوں اور برُے کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں۔ وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جس کی عوام(رائیا) وقت کی قدر نہیں کرتی۔ اللہ ہم سب کو وقت کی پابندی کرنے اور اسِ کی اہمیت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

 

 

 



About the author

160