یوٹیوب پر 2012 میں گستاخانہ فلم کی اشاعت کے بعد ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے پاکستان میں بند کر دیا گیا تھا، اور یہ پابندی تا حال برقرار ہے، اگرچہ اس پا بندی سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑا کیونکہ پراکسی سوفٹ وئیر اور پراکسی سائیسٹس کے ذریعے اس کو با آسانی چلایا جا سکتا ہے، کہا جاتا ہے کہ پراکسی پروگرامز اور سائیٹس کی وجہ سے یہ بندش ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
لیکن یہ سب گستاخانہ فلم بنانے اور اس کو یوٹیوب پر چلانے کا مقصد کیا ہو سکتا ہے اور کیا یہ مقصد حاصل کر لیا گیا یا کہ نہیں اور اس سب میں مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کا کردار کیا تھا؟
ان شیطانوں کےاس شیطانی کام کا مقصد ایک تو یہ تھا کہ شہرت حاصل کی جائے تو یہ مقصد حاصل کرلیا گیا، دوسرا مقصد یہ تھا کہ اسلام مخالف لوگوں کی ہمدردی حاصل کی جائے اور ان سے پیسہ بنایا جائے تو یہ مقصد بھی حاصل کر لیا گیا۔
لیکن اس سب کا ایک اور پہلو بھی ہے وہ یہ کہ مسلمان ملکوں کے عوام کو صحیح معلومات سے دور رکھا جائے۔
ٹیلی وژن پر ہم وہی دیکتے ہیں جو کہ ہمیں دکھایا جاتا ہے، ہم تک وہی خبر پہنچتی ہے کہ جس کو ہم تک پہنچانا مقصود ہو،وہ خبر ہم تک کبھی نہیں پہنچ سکتی جس کا ہم تک پہنچنا مقصود نہ ہو۔
ہمارے حکمرانوں نے گستاخانہ فلم کی اشاعت کے بعد ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے یوٹیوب کو بند کرنے میں کوئی ٹائم نہیں لیا اور اس کو اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر کیا جبکہ انہی حکمرانوں نے ان لوگو کو کہ جنہوں نے پاکستان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ، رات کے اندھیرے میں باہر بھیج دیا ان لوگوں نے یوٹیوب پر پابندی لگانے میں کیوں اتنی مستعدی دکھائی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئرنگ سائیٹ ہے اس پر کوئی بھی ویڈیو ڈال سکتا ہے۔ پوری دنیا میں ہونے والے واقعات کی اصل تصویر آپ تک پہنچ سکتی ہے، کئی لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آسکتا ہے جو کہ اوپر سے تو مہذب بنے پھرتے ہیں لیکن اندر سے کچھ اور ہوتے ہیں۔
کئی سیاستدانوں کے راز یوٹیوب پر موجود ہیں کئی مذہبی سکالروں کا اصل چہرہ یوٹیوب پر عیاں ہے جو کہ ٹی وی پر بہت میٹھے انداز میں بولتے ہیں اور سہری اور افطاری کی نشریات میں ان کا چہرہ ہمیں ضرور دکھایا جاتا ہے۔
اگلی نسل کے سیاستدانوں کا اصل چہرہ بھی ہمیں یوٹیوب پر ملتا ہے جو کہ آئیندہ حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ یوٹیوب پر آپ بین الاقوامی خفیہ تنظیموں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں جو کہ ہم پر حکمرانی کر رہی ہیں اور آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آئیندہ ان کے کیا ارادے ہیں ۔ جیسے کہ ILLUMINATI, FREEMASON, ZIONISM, BILDERBURG GROUP,اور ان جیسی بہت سی تنظیمیں اور خاندانوں کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ جو اس دنیا پر اپنا تسلط جمائے ہوئے ہیں۔
میرے خیال میں یوٹیوب پر اس شیطانی کام کا مقصد صرف گستاخی نہیں تھا بلکہ مسلمان ملکوں کے عوام تک صحیح معلومات کی رسائی کو روکنا بھی مقصود تھا۔ ہمارے حکمران آسانی سے ایسے فلٹر لگا سکتے ہیں کہ جن سے گستاخانہ مواد بند ہو جائے لیکن یوٹیوب کی بندش ان کے فائدے میں ہے۔