نیویارک(نیوزڈیسک)سر درد ایک عام سی چیز لگتی ہے لیکن ایک خاتون کے لئے یہ اس قدر خوفناک بن گیا کہ ڈاکٹر بھی علاج کے دوران گھبرا گئے۔
تفصیلات کے مطابق 31سالہ ٹیکساس کی یاڈیرا روسٹروکو سر میں اکثر درد رہتا تھا اور وہ مختلف طرح کی ادویات استعمال کرتی رہی لیکن 9ماہ تک درد ٹھیک نہ ہوا ،اس کی نظر کم ہونے لگی اور ساتھ ہی اسے قے بھی لگ گئے،بالآخر اس نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔جب اس خاتون کا معائنہ کیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کی دماغ کی تہہ میں ٹیپ ورم کے انڈے موجود ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے خاتون کا سی ٹی سکین کیا تو انہیں دماغ کی جڑ میں ایک ایسی چیز محسوس ہوئی جو کہ کسی نارمل انسان کے سر میں نہیں ہوتی۔جب اس چیز کا نزدیک سے جائزہ لیا گیاتو ڈاکٹربھی گھبراگئے کیونکہ خاتون کے سر میں ٹیپ ورم کے آٹھ انڈے موجود تھے جنہیں سرجری کرکے نکالا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر وہ ذرا اور تاخیر کرتی تو یہ انڈے نکل آتے اور اس کی موت یقینی تھی۔ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اس نے اپنے میکسیکو کے دورے میں ایسی خوراک استعمال کی جس میں ٹیپ ورم موجود تھے
ایک ڈبل روٹی‘ خاتون کے سر میں 9ماہ تک شدید درد، بالآخر ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو ایسی چیز نکل آئی کہ ڈاکٹر بھی گھبراکر رہ گئے
Posted on at