سوچ

Posted on at


سوچ دماغ کی پیداوار ہوتی ہے۔ ہر انسان کی ایک سوچ ہوتی ہے جسکے ذریعےوہ زندگی کے سفر میں آگے جاتا ہے۔ جہاں خوشی، عزت، ایمانداری،دولت اور بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زندگی کے اس سفر کے دوران ماضی کی تلخ سوچیں، اچھے واقعات اور حسین لمحات بھی ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔


سوچ یا تو مثبت ہوتی ہے یا منفی۔ یہ انسان کے دماغ پر انحصار کرتی ہے۔ اور ہر انسان کی سوچ اس انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے سوچ انسان کے اندر پوشیدہ باتوں کو باہر لے کر آتی ہے۔ جب انسان اپنی سوچ کا اظہار کرتا ہے تو اس سے پتا چلتا ہے کہ وہ کیسا انسان ہے آیا وہ ایک معصوم اچھا یا بری عادات والا ہے۔



یہ سوچ ہی ہے جسکی بنیاد پر کوئی شاعر کوئی سائسدان کوئی فلاسفر استاد ہوتا ہے سب عظیم لوگوں کی ایک مثبت سوچ ہوتی ہے اچھی سوچ انسان کو زندگی میں اچھا قدم اٹھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔


سوچ کیا ہے یہ صرف دماغ کی پیداوار ہے یہ کسی بھی چیز کے متعلق ہوسکتی ہے۔ یہ انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ اکثر یہ انسان کے عمل اور جذبات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ سوچ کے تحت ہی انسان اپنے ارد گرد کے ماحول میں جگہ بناتا ہے۔ اگر اسکی سوچ اچھی ہے وہ اچھے لوگوں کے ساتھ ہو گا۔ اور اگر اسکی سوچ منفی ہے وہ برے لوگوں کے ساتھ ہو گا۔



 سوچ ہمیشہ مثبت اور اچھی ہونی چاہیئے۔ اچھی سوچ دماغ کو تازہ اور حشاش بشاش رکھتی ہے۔ اور اچھی سوچ زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے۔ سوچ انسان کے اختیار میں ہونی چاہیئے۔ اور ہمیشہ ایک مقصد کے تحت ہوتی ہیں۔ اگر انسان کی سوچ مظبوط ہو وہ اچھی شخصیت کا مالک ہوتا ہے اور اگر اسکی سوچ کمزور ہو تو یہ سوچ اسکی زندگی کو بھی متاثر کرے گی۔




About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160