بادام کی طبی خوبیوں کا دارومدار بنیادی طور پر کاپر،آئرن،فاسفورس اور وٹامن بی کے طبی کردار پر ہوتا ہے۔ یہ کیمیائی اجزا باہمی تعاون کے نتیجے میں توانائی کو منظم وموثر بناتے ہیں،چنانچہ دماغ،اعصاب،ہڈیاں،دل اور جگر کی کارکردگی بہترہوجاتی ہے۔بادام،دماغ کی قوت برقرار رکھنے،اعصاب کو مضبوط بنانے اور لمبی عمرکے امکانات بڑھانے کے لئے زبردست غذاہے۔آیورویدک اوریونانی ادویات میں بنائے جانے والے تمام ٹانک اس کے بغیر نہیں بنائے جاتے ۔
دودھ کی کریم اور تازہ گلاب کی کلیوں کے ساتھ بادام کا پیسٹ روزانہ چہرے پر لگانا ایک زبردست بیوٹی ایڈ ہے،یہ جلد کو صاف،نرم اور پرکشش بناتا ہے۔اس کا باقاعدہ استعمال قبل از وقت جھریوں کو روکتا ہے،جلد کی خشکی دور کرتا ہے،کیل مہاسے ختم کرتا ہے اور چہرہ تروتازہ رکھتا ہے۔
چائے کا ایک چمچہ بادام روغن،ایک چائے کا چمچہ آملہ کے جوس میں ملا کر سر پر مساج کرنا گرتے ہوئے بالوں،خشکی سکری اور بالوں کی سفید کا موثر تدارک ہے۔ اس کے استعمال سے بال گھنے ہوجاتے ہیں ۔بہتر نتائج کے لئے باداموں کود رست طریقے سے استعمال کرنا چاہئے۔ مغز بادام کی بیرونی تہہ(جھلی)کھانے سے پہلے ضرور اتار دینی چاہئےکیونکہ اس میں خراش دار مادہ ہوتا ہے۔مغز بادام کو ایک سے دو گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھنےسے گہرے رنگ کی یہ جھلی اتارنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
بادام کو ہمیشہ اچھی طرح چبا کر کھانا چاہئے اور کھانا کھانے کے فوراً بعد قطعاً نہیں کھانا چاہئے۔یہ بہت بھاری بھر کم غذا ہے اور اس میں بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں،چنانچہ انہیں شلغم،کھیرے،سلاد جیسی کچی سبزیوں اور سیب جیسے پھل کے استعمال کرنا مناسب ہے۔ بادام میں نامیاتی شکل میں کاپر پایا جاتا ہے اور اس کی مقدار ایک سو گرام میںس 1.15گرام ہے۔کاپر(تانبا)آئرن(فولاد)اور وٹامنز کے ساتھ مل کر خون کے سرخ ذرات کی تشکیل کے کیمیائی عمل کو ترتیب دیتا ہے چنانچہ خون کی کمی کے مرض میں بادام بہت مفید غذا ہے ۔
اعصابی اور دماغی کمزوری کے نتیجے میں ضائع ہوجانے والی جنسی توانائی کی بحالی کے لئے بادام بہت مفید ہیں۔ان کا باقاعدہ استعمال جنسی قوت بڑھا دیتا ہے۔ بھنے ہوئے چنے اور ہم وزن مغز بادام اور شکر چبانا جنسی قوت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
بادام کا ایملشن،سانس کی بیماریوں اور خرخراہٹ والی کھانسی کے لئے کارآمد دواہے ۔ یہ ایملشن بنانے کے لیے مغز بادام کو کوٹ پیس کر اس میں لیموں یا سنگترے کا جوس ملالیتے ہیں ۔کالی کھانسی کے لئے ایک چائےکا چمچہ بادام روغن،دس قطرے سفید پیاز کا پانی اور اسی مقدار میں ادرک کا پانی ملا کر روزانہ تین دفعہ پندرہ دن تک پلاتے ہیں ۔یہ علاج برونکائٹس اور دمہ کے لئے بھی اکسیر ہے۔