1: اگر آپ نے کسی کا قرضہ نہیں دینا اور اپ کی جیب میں کل پونجی 1089 روپے یا اس سے زیادہ ہے تو آپ اس وقت دنیا کے 25% آبادی سے زیادہ امیر ہیں۔
2: نیند نہیں آ رہی اور خواب آور گولیاں بھی نہیں لینا چاہتے تو ایک دو کیلے تازہ دودھ کے ساتھ کھا لیجیئے۔
3: آکسیجن کا موجودہ تناسب 21% ہے، اگر یہی بڑھ کر 22% ہو جائے تو انسان کبھی بھی آگ پر قابو نا پا سکے۔
4: تقریبا 95% لوگوں سے جب یہ کہا جائے کہ میں تم سے ایک موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔
5: مناسب اور کافی نیند کے بعد بھی اگر آپ تھکے تھکے ہیں تو آپ خشکی سے دوچار ہیں، پانی کا مناسب استعمال شروع کیجیئے۔
6: 90% لوگ جو کچھ خطوط میں لکھ ڈالتے ہیں روبرو کہنے کی جسارت نہیں رکھتے۔
7: بھوک انسانی جسم کو نامعلوم قسم کی اداسی کا احساس پیدا کرتی ہے۔
8: سگریٹ نوشوں کیلئے انگور بہترین غذا ہے، اس سے ان کے پھیپھڑوں پر ہونے والے برے اثرات کا ازالہ ہو جاتا ہے۔
9: دنیا بھر میں پیٹرول کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز قہوہ اور چائے ہے۔
10: 42% یونیورسٹی گریجوایٹس نے باہر جا کر ایک بھی کتاب نہیں پڑھی۔
11: فرانس کی کل آبادی 65 ملین اور ان کے ملک میں سالانہ سیاحوں کی تعداد 79 ملین ہے۔
12: کنٹاکی، ٹاکوبیل، بیزا ھٹ اور کویکر پیسی کی ملکیت ہیں۔
13: آپ سے مشورہ لینے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو چاہتے ہیں کہ آپ ان کی تائید کریں ناکہ وہ آپ کے مشورے پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔
14: خوشی جتنی زیادہ ہوگی نیند اتنی کم ہوتی جائے گی۔ اداس لوگ زیادہ سوتے ہیں۔
15: مسلسل تین دن جاگنے والا شخص ایسی ایسی چیزیں دیکھنے لگ جاتا ہے جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔
16: کیلے کی کیمیائی ترکیب میں ایسے اجزاء بھی ہوتے ہیں جو انسان میں خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں ۔
17: ہالینڈ نے اپنی آٹھ جیلیں جرائم کا تناسب کم اور مجرمین نا ہونے کی وجہ سے بند کر دی ہیں۔
کونسا فیکٹ زیاده دلچسپ لگا ---؟