Awaiking

Posted on at


ذیل میں دی گئی چند تجاویز آپ کی صبح کا نقشہ بدل سکتی ہیں۔
ایک جھٹکے سے اُٹھنا اور جم جانا
صبح اٹھنے کے بعد کچھ وقت ٹھہرے رہیں تاکہ صحیح طور پر بیدار ہو سکیں اور آہستگی سے اپنے مسلز کو حرکت دیں یہ کہنا ہے روحانی گرو موہن جی کا۔ جو کہتے ہیں کہ جب آپ بیدار ہوں تو دائیں طرف کروٹ لے کر بستر سے اُٹھیں اس سے آپ کے جسم میں توانائی کا بہاﺅ ایک جیسا ہو جائے گا جس میں نیند کی وجہ سے تعطل آیا ہوتا ہے۔
فوری طور پر بدن چوڑا مت کریں
جب ہم نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو ہمارے پٹھے خاص کر ریڑھ کی ہڈی قدرے سخت ہوتی ہے تھوڑی دیر جسم پھیلائے بغیر پیدل چلیں تاکہ جوڑوں اور پٹھوں کی سختی دور ہو، جس پر ہماری دن بھر کی کارکردگی کا انحصار ہوتا ہے۔ اس ضمن میں تین لمبی سانسیں لینا آپ کی مدد کرے گا۔



چائے کے کپ سے دن کا آغاز نہ کریں
بہتر میٹابولزم کے لئے چائے کے کپ سے دن کا آغاز کرنے کی بجائے کوئی نشاستہ دار چیز کھائیں۔ فٹنس اینڈ یوگا ایکسپرٹ مِنی شاستری کا کہنا ہے کہ اپنے دن کا آغاز کسی تیزابی شے مثلاً چائے یا کافی جس میں دودھ اور شکر ہو سے نہ کریں اس کی بجائے لائم جوس یا سادہ پانی استعمال میں لائیں اور بعد میں سبز چائے ، سفید چائے پی جا سکتی ہے۔
اپنا فون چیک کرنا
مصنف جولی مارگینسٹرن نے اپنی ایک بیٹ سیلر بُک میں لکھا ہے کہ صبح اُٹھتے ہی اپنے موبائل پر میسج یا ای میل چیک نہ کریں اور نہ ہی اپنے کام کو زندگی کا کام بنانے کے لئے کسی غیر متوقع حکمت عملی کی پڑتال کریں، صبح اُٹھنے سے دو گھنٹے قبل دنیا کے کسی مسئلے پر غور نہ کریں، پہلے آپ کی توانائی سب سے ضروری کاموں پر ہونی چاہئے نہ کہ کم اہمیت کے حامل کاموں کی طرف۔اپنی ای میل آفس پہنچنے کے بعد چیک کریں، صبح سویرے ایسے کام کرنے سے آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ اس سے آپ کا موڈ بھی خراب ہو جاتا ہے۔
ناشتہ ترک مت کریں
نئی تحقیقی رپورٹس کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنے سے موٹاپا، ذیابیطس کا مرض لاحق ہوتا ہے، بلکہ قوتِ مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے۔
چڑچڑے پن سے بیدار ہوتا
کچھ لوگوں کی صبح بکھری ہوئی اور انتہائی مصروف ہوتی ہے وہ اٹھتے ہی نوکروں کو گالیاں دیتے ہیں، ٹریفک کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور جو بھی ان کے اردگرد ہوتا ہے ان کے عتاب کا شکار ہوتا ہے،



لیکن موڈ پر تحقیق کرنے والے ایک محقق جن کا نام ایلین جے ہاروے ہے جو کیلیفورنیا یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی پروفیسر ہیں کہتے ہیں کہ صبح سویرے خراب ہونے والے موڈ کا اثر صرف20منٹ تک ہی رہتا ہے۔
سر پر آئے ہوئے دن کی کوئی منصوبہ بندی نہیں
کیا آپ ایک روز قبل ہی اپنے کپڑے پیک کر لیتے ہیں اور کھانا کھانے کا منصوبہ بنا لیتے ہیں؟ موگیری کہتا ہے کہ لوگوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ آنے والے وقت کی قبل از وقت منصوبہ بندی نہیں کرتے۔


ہو سکتا ہے ایسا کرنا لوگوں پر گراں گزرتا ہو، لیکن آپ کو چاہئے کہ اپنے کپڑے اور اپنے کھانے کی پہلے ہی سے منصوبہ بندی کر لینی چاہئے اور صبح کرنے والے ناشتے کا انتخاب رات کو ہی کر لینا چاہئے۔



صبح اُٹھتے ہی سگریٹ اور کافی تک رسائی
بہت سے لوگ صبح اُٹھتے ہی پہلا کام یہ کرتے ہیں کہ سگریٹ تلاش کرتے ہیں یا سٹرونگ کافی پینے کی فکر میں ہوتے ہیں، جبکہ ان کا جسم کئی گھنٹوں سے ہر قسم کی غذائیت سے محروم ہوتا ہے اور معدے کے جوسز کے کام کرنے کے لئے صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے صبح اُٹھ کر کافی یا سگریٹ پینے سے نظام ہضم خراب ہوتا ہے



About the author

Afzaal-Baig

36 years old
Male
Married
Love wife

Subscribe 0
160