بند گوبھی میں انسانی بدن کو صاف کرنے اور موٹاپا دور کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ پائی جاتی اس کے انتہائی قیمتی اجزامیں سلفر اور کلورین سرفہرست ہیں،آیوڈین بھی ہے۔بڑے تناسب کے ساتھ پائی جاتی ہے۔سلفر اورکلورین کا امتزاج معدے اور انتڑیوں کی نسیجی بافتوں کو صاف کرنے کا سبب بنتاہے۔لیکن یہ صرف اس وقت اثر انداز ہوتا ہے جب بند گوبھی کو کچی حالت میں نمک کے بغیر کھایا جائے ۔
بند گوبھی یا اس کا جوس کبھی بھی غذا کا بڑا حصہ مت بنائیے۔اسے ہمیشہ دیگر غذاؤں کے ساتھ نسبتاًکم مقدار میں استعمال کریں۔اس کا اضافی استعمال تھائی رائیڈ کے مرض یعنی گلہڑ کا سبب بن جاتا ہے۔
انہضام کے عمل کے بعد بند گوبھی کا مواد انتڑیوں میں جاپہنچتا ہے جو جذب نہیں ہوتا اور انتڑیوں کو اجابت کے لئے متحرک کردیتا ہے۔چنانچہ کچی بند گوبھی کا استعمال قبض دور کرنے میں خوب معاون ثابت ہوتا ہے۔
چھوٹی آنت کے السر کے علاج کے لئے بند گوبھی کا جوس پیا جائے تو معجزاتی اثرات سامنے آتے ہیں۔سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر گارنٹ کا دعوی ہے کہ اس نے متعدد مریضوں کو معدے کا السر بند گوبھی کے جوس سے مندمل کیا ہے۔اس جوس میں موجود اینٹی السر جزو یعنی وٹامن یو مذکورہ شافی عمل کا ذریعہ بنتا ہے۔اگر بند گوبھی کو پکایا جائے تو یہ وٹامن ضائع ہوجاتا ہے۔السر کے علاج کے 90 سے 180 گرام بند گوبھی کا جوس روزانہ تین دفعہ تینوں کھانوں کے بعد پینا چاہئے۔اگرآپ کے پاس جوسر یا بلینڈر نہ ہو تو کچی بند گوبھی دن میں چار پانچ بار چبا کر کھالی جائے ۔
بند گوبھی میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی بدن کو انحطاط سے بچاتے ہیں اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روک دیتے ہیں ۔بڑٰی عمر کے لوگوں کے لئے یہ سبزی نہایت مفید ہے۔اس میں پائے جانے والے طبی اجزا خون کی نالیوں کی دیواروں پہ بننے والے اجتماعات کی تشکیل روکتے ہیں اور تلی میں پیدا ہونے والی پتھریوں کو تحلیل کرتے ہیں۔بند گوبھی میں پائی جانے والی وٹامن سی اور پی خون کی نالیوں کو صحت مند بناتی ہیں
(CABBAGE) بند گوبھی
Posted on at