Ghazal

Posted on at


کالا تل نسواری آنکھیں
ہیں مشکوک تمہاری آنکھیں
صبر کی رشوت مانگ رہی ہیں
ساجن کی پٹواری آنکھیں
جب بھی شاپنگ کرنے نکلو
فٹ کر لو بازاری آنکھیں
لرز گیا تن میرا اس نے
ایسے جوڑ کے ماری آنکھیں
پاس میرے آ بچ کے بچا کے
دیکھتی ہیں سرکاری آنکھیں
جی میں ہے چھپ جاؤں ان میں
ہاۓ تیری الماری آنکھیں



About the author

160