GUM WALL

Posted on at


نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں چیونگ گم تو بہت سے لوگ چباتے ہیں اور چبانے کے بعد عمومی طور پر اس کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن امریکی شہر ’Seattle‘کے باسیوں کی طرف سے ایک انوکھی داستان رقم ہوئی ہے اور یہاں ایک ایسی دیوار موجود ہے جو ’gum wall‘ کے نام سے مشہور ہے ۔ اسے گم وال کیوں کہا جاتا ہے؟

یہ دیوار پائیک پلیس مارکیٹ کے قریب واقع ہے جہاں گزشہ 20برس سے سیاح اور مقامی لوگوں کی جانب سے چیونگ گم چبانے کے بعد دیوار پر چسپاں کر دی جاتی رہی ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس دیوار پر کم و بیش دس لاکھ مختلف رنگوں اور ہیئت میں چیونگ گم چسپاں ہیں، گم وال پر آپ کو چیونگ سے بنے دل سے لے کر کچھ منچلوں کے پیغامات، تصاویر،بزنس کارڈ بھی چیونگ کی مدد سے چپکائے ہوئے نظر آئیں گے۔ ابتدائی طور پر لوگوں نے اپنی چبائی ہوئی چیونگ گم کوپھینکنے کی بجائے دیوار کے ایک چھوٹے حصے پر چپکانا شروع کیا اور دیکھا دیکھی یہ کام بڑھتا ہی گیا اور گزشتہ 20سالوں میںیہ مکمل دیوار چیونگ گمز کی لپیٹ میں آچکی ہے۔ مقامی تاجر کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ مارکیٹ گم وال کی وجہ سے مشہور ہے اور بہت سے سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی دکانداروں کے کاروبار کو چمکانے کا بھی سبب ہے لیکن اس کی وجہ سے یہ مارکیٹ چوہوں کی آماجگاہ بھی بن چکی ہے۔ پائیک پلیس مارکیٹ کی ترجمان ایملی کرافولڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس دیوار کو چیونگ گمز سے پاک کرنے کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ایک مقامی کمپنی کو اس کا ٹھیکہ دے دیا گیا جس نے پریشر واشنگ ، اور بھاپ کے ذریعے ان گمز کو اتاردیا ہے اور 20سال کے طویل عرصے کے بعد یہ دیوار اپنی اصلی حالت میں واپس آ گئی ہے اور اس دیوار کی داستان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے تاہم اس بات کا بھی امکان ہے کہ لوگوں کی جانب سے پھر اس دیوار پر چیونگ گمز چپکا دی جائیں گی ۔

 



About the author

160