یہ جھیل ایک صحرا کے وسط میں واقع تھی جو کہ تیونس کے شہر Gafsa سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا- مہدی بلال کچھ دیر کے لیے اس جھیل کے کنارے پر کھڑے ہوگئے اور اسے حیرت سے دیکھتے رہے-
حیران کن بات یہ تھی کہ کچھ دن قبل تک یہاں کسی جھیل کا نام و نشان تک نہیں تھا- مہدی بلال نے پہلے تو اسے اپنا وہم اور نظرور کا دھوکہ قرار دیا کیونکہ وہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے تپتے سورج میں سفر کر رہے تھے اس لیے انہیں لگا کہ شاید سورج کی گرمی مختلف طریقوں سے ان کے دماغ پر اثر کر رہی ہے-
|