تاہم اب سی پی ایل سی یعنی سٹیژن پولیس لائزننگ کمیٹی اور ایدھی فاوٴنڈیشن کے درمیان ہونے والے ایک باقاعدہ معاہدے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے جلد ہی اس مسئلے پر مکمل قابو پا لیا جائے گا-
جی ہاں اس معاہدے کے تحت معاہدے کے تحت ایدھی ہوم سرد خانہ سہراب گوٹھ میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا گیا ہے اور اس سسٹم نے لاشوں کی شناخت کا کام بھی شروع کر دیا ہے-
اس جدید نظام کے نصب ہونے کے بعد سرد خانے لائی جانے والی لاش کے سب سے پہلے فنگر پرنٹس حاصل کیے جاتے ہیں جنہیں فوری طور پر تحت سب سے پہلے سرد خانے پہنچنے والی لاش کے فنگر پرنٹس لئے جاتے ہیں جنہیں ’نیشنل ڈیٹا بیسڈ رجسٹریشن اتھارٹی یا ’نادرا‘ کے دفتر روانہ کیا جاتا ہے-
نادرا آفس فنگر پرنٹس کی مدد سے لاش کا ریکارڈ تلاش کرتا ہے اور جس کے ملتے ہی لاش کے لواحقین سے رابطہ کر کے لاش ان کے حوالے کر دی جاتی ہے-
|