mango ice cream

Posted on at


گھر پہ ٰآئس کریم بنانا عموما مشکل سمجھا جاتا ہے مگر میں آج آپ کو بتاوں گی ایک ایسی ترکیب جس سے آپ مزیدار آئسکریم باآسانی گھر پر بنا سکتے ہیں۔ اس مزیدار آئسکریم بنانے کے لیئے جو اہم اور ضروری چیز ہے وہ اجزاء کا صحیح مقدار میں ہونا اور ان کا صحیح طریقے سے مکس کرکے پھینٹنا ہے، در حقیقت بلینڈنگ یا پھیٹنے کا عمل آپ کی آئسکریم کو ملائم اور اسموتھ بناتاہے۔ ہمیشہ کی طرح اس ترکیب میں بھی اجزاء کی تعداد بہت ذیادہ نہیں ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ آپ لوگوں کو ایسی مزیدار ترکیبیں بتاوں جو باآسانی گھر پر بنائی جا سکتی ہوں اور اس کے لیئے کسی تکلف کی ضرورت نہ پڑے۔ تو اس میں جو اجزاء شامل کرنے ہیں وہ کچھ یوں ہیں۔

آم کا گودا: 1 کلو

کندینسڈ ملک: 1 کپ

کریم: 1 پیکٹ

سوکھا دودھ: 1 کپ

ترکیب

سوکھے دودھ کو پانی میں ڈال کہ گاڑھا پیسٹ بنالیں۔  اب  اس پیسٹ میں آم کا گودھا اور کریم ملا کہ اچھی ترح  بلینڈ کریں کہ گاڑھا پیسٹ بن جاۓ۔ بلینڈ کرتے ہؤے کندینسڈ ملک  بھی ساتھ ھی شامل کرتے جائیں۔ اب اس مکسچر کو  فریزر میں رکھ دیں لیکن  اس بات کا خیال رکھیں کہ کنٹینر ائٰر ٹائٹ ہو۔جب یہ مکسچر ہلکا سا جم جاۓ(تقریبن 2 گھنٹے  ) تب اسے دوبارہ سے خوب پھینٹیں اور  4 گھنٹے کے لئے فریز کردیں۔ جم جانے  پراپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ اوپر سے مزید کنڈینسڈ ملک ڈال کر انجوائے کریں



About the author

maanz

my name is Maaz 20 years old from pakistan karachi

Subscribe 0
160