چراکہ کے مطابق دودھ قوت بڑھاتاہے ،یادداشت تیزکرتا ہے،تھکاوٹ دور کرتا ہے،جسمانی طاقت برقرار رکھتا ہے اور عمر بڑھاتا ہے۔جدید دور میں کئے گئے تجربات نے قدیم زمانے کے طبیب چراکہ کے تجزیے کی توثیق کی ہے۔
دودھ ایک ایسی غذائی شے ہے جسےہر عمر کے افراد کے لئے صحت برقراردیا گیاہے اور اس میں شیر خوار بچوں سے لے کر بوڑھے افراد تک سبھی شامل ہیں۔ مریضوں کے لئےبھی یہ ایک مکمل اور صحت بخش غذا ہے۔ بڑھتے ہوئے بچوں ،حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین ،سب کے لئے مفید ہے۔
دبلے پن کو ختم کرنے کے لئے دودھ بہت ہی موثر غذا ہے۔اگر کوئی فرد اپنی عمر اور قد کے اعتبار سے معیاری وزن نہیں رکھتا تو وہ دودھ کے استعمال سے ایک ہفتے میں اپنا وزن تین سے پانچ پاؤنڈبڑھاسکتا ہے ۔ دودھ کے باقاعدہ استعمال سے بد ن بتدریج بھر جاتا ہے،آنکھیں صاف اور چمکدار ہوجاتی ہیں اور رنگ نکھر جاتا ہے۔دودھ سے استفادہ کرنے والے اعضاء نئی توانائی اور قوت حاصل کرلیتے ہیں اور بڑھنے والا وزن مستقل طور پر برقرار رہتا ہے۔
جن افراد میں خون کی گردش سست ہوتی ہے ان کے لئے دودھ بہت اچھی غذا ہے۔اس کے استعمال سے خون کی گردش معمول پر آجاتی ہے۔ اس کا سبب معدے اورانتڑیوں کی طرف سے دودھ کا سیال جذب کرلینا ہے۔کمزود دوران خون کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہتے ہیں ۔گردش درست ہوجانے پر ہاتھ پاؤں گرم رہنے لگتے ہیں ۔ ان میں زندگی کی حرارت محسوس ہوتی ہے اور مریض چند دنوں میں خود کو بہتر محسوس کرنے لگتا ہے ۔
نیند نہ آنے کی بیماری ،دودھ کے استعمال سے ناپید ہوجاتی ہے۔ایک گلاس دودھ، شہد سے میٹھا کیا گیا، روزانہ رات کو بستر پر جانے سے پہلے پینا بے خوابی کا عمدہ علاج ہے۔ یہ ایک ٹانک اور مسکن دوا کا کردارادا کرتا ہے۔پاؤں کے تلووں پر دودھ کا مساج بھی نیند لانے میں معاون ہے۔
سانس کی بیماریوں میں بھی دودھ مفید غذا ہے۔ زکام،گلے کی سوزش ،آواز بیٹھ جانے ،ٹانسلز ،برونکائٹس اور دمے میں ایک گلاس ابلا ہوا خالص دود ،چٹکی بھر ہلدی کا سفوف اور کچھ دانے کالی مرچ روزانہ رات کو تین دن تک استعمال کرنا موثر علاج ثابت ہوتا ہے۔
دودھ کا استعمال کاسمیٹکس اور بیوٹی ایڈ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔ایک گلاس ابلے ہوئے دودھ میں ایک تازہ لیموں نچوڑ کر دس منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ بعد ازاں اسے ہاتھوں ،بازؤوں ،چہرے اور گردن پر لگائیں ۔ یہ عمل رات کے وقت سر انجام دیں اور رات بھر ایسے ہی رہنے دیں تاکہ دودھ اچھی طرح جذب ہوکر خشک ہوجائے۔صبح کے وقت گرم پانی سے دھو ڈالیں ۔باقاعدہ استعمال رنگ گورا کردیتا ہےاور جلد صاف،نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے۔دودھ اور انڈے کی زردی ملاکر روزانہ بال دھونا بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے اور سر ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔