سلام ھے ملتان کے شہیدوں اور انکے بہادر جراتمند اور عظیم والدین کو جنہوں نے شدید دکھ اور رنج کے عالم میں بھی بلند اخلاق اور حوصلے کا شاندار مظاھرہ کیا۔ واقعہ اتنا اندوہناک تھا کہ ہم سب حیران و پریشان تھے کہ جب کپتان ان سے تعزیت کے لئے جائے گا تو مخالفانہ پراپیگنڈا ھو سکتا ھے اثر دکھائے لیکن۔۔۔۔۔آفرین ھے ان ماوں اور بزرگوں پر جنہوں نے کپتان کو سینے سے لگایا۔ کپتان شدت غم سے ہلکان ھو رہا تھا جب کہ وہ کپتان کو دلاسا دے رھے تھے۔ انصافین آئیں ھم بھی ایک وعدہ کرتے ہیں کہ جس ماں نے اپنا دکھ بھلا کر کپتان کا ماتھا چوما ھے ھم انصافین اس عظیم ماں کے پیر چومیں گے۔ جس والد نے امدادی رقم شوکت خانم کو عطیہ کردی ھے ہم اسکی قربانیوں کی داستان اپنے سینوں میں نقش کرلیں گے۔ ھم اپنے کپتان کی قیادت میں اپنی محرومیوں سے آذادی کی جنگ لڑ رھے ہیں انشااللہ جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی تو ہماری کامیابی کی داستانوں میں ھم ملتان کے شہدوں اور انکے والدین اور دیگر عزیز و اقارب کی شاندار خدمات کو دل سے خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جس ناسمجھ کو ابھی بھی سمجھ نہی آرہی کہ تبدیلی آنہی رہی بلکہ آچکی ھے اسے اپنے حال میں مست رہنے دیں اور کپتان کی قیادت میں منزل کے حصول کے لئے تیار رہیں
multan
Posted on at