نومبر 2015
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے جعلی اساتذہ بھرتی کیس میں 200 سے زائد اساتذہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس انور طہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی سندھ ہائی کورت نے 2011 میں 200 بھرتیاں کی جانے والے کیس میں محکمہ کی جانب سے جعلی بھرتی قرار دینے کو درست قرار دیا تھااور سروس ٹریبونل کی فیصلے کوکالعدم قرار دیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو اساتذہ نے سپریم کورٹ میں چیلینج کیا تھا تین رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایسے بھی اسکول ہیں جہاں نہ چھت ہے ا ور نہ ہی دیواریں یہاں صرف بچے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اور جہاں چار دیواری ہے وہاں باتھ روم تک نہیں ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جعلی اساتذہ کا تقرر سیکرٹری ایجوکیشن کی دستخط کے بغیر ممکن نہیں دوران سماعت ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ذاکر علی شاہ نے عدالت کو بتایاکہ سابق ای ڈی اوز ساجن ملاح،شمس الدین دل،عبدالجبار دایو اور دیگر کے مقدمات نیب کو بھیج دیئے گئے ہیں جس ہر عدالت کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف نیب کو کیس کیوں نہیں بھیجا گیا
News:- جعلی بھرتی کیس ،200 سے زائد اساتذہ کی درخواست مسترد
Posted on at