News

Posted on at


موثر حکمت عملی کے تحت سیلاب کی صورت حال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے ۔فی الحال دریاے راوی میں تقریباً10سے پندرہ ہزار کیوسک پانی گز ر رہاہے جس سے فوری طور پر سیلاب کا کوئی اندیشہ نہیں۔ مگر کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔ ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شمائلہ منظور نے پری فلڈ انتظامات کے سلسلہ میں ہونیوالی "موک"ایکسرسائز کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ٹی ایم او محمد نواز خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122میاںفراز ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد امین کے علاوہ محکمہ انہار، زراعت،سول ڈیفنس کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات کے تحت پری فلڈ انتظامات کاجائز ہ لینے کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ مذکورہ ایکسرسائز میں ریسکیو آپریشن کے تحت فرضی طور پر ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔محکمہ زراعت ، ہیلتھ، ریونیو، لائیو سٹاک ، سوشل ویلفیئر ، ٹی ایم اے اور محکمہ انہا رکی طرف سے حویلی تارا میں فلڈ ریلیف کیمپ میں سٹالز لگائے گئے۔جس میں ابتدائی طبی امداد و جان بچانے والی ادویات کا وافر ذخیرہ موجود تھا۔

 

 

 

 

 



About the author

160