(ONION)پیاز

Posted on at



پیاز اپنی طبی افادیت کی بدولت زبردست اہمیت رکھتاہے۔علاج بالغذا کی حیثیت سے اس کااستعمال نہ معلوم زمانوں سے جاری ہے۔قدیم مصری طبیب متعدد امراض میں اسے تجویز کرتےرہے ہیں ۔پہلی صدی عیسوی میں ڈائیو سکارڈیز نے اس سے متعدد طبی خوبیاں منسوب کی ہیں۔ یہ محرک،پیشاب آور ،بلغم اور قاطع بخار ہے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر تم کسی دوسرے شہر یاعلاقے میں جاؤ تو وہاں سب سے پہلے اس علاقے یا شہر کا پیاز کھاؤ اس سے تم اس شہر کی بیماریوں سےبچے رہو گے۔


پیاز میں بلغم خارج کرنے کی صلاحیت بذریعہ اتم پائی جاتی ہے۔یہ بلغم کو تخلیق کرکے خارج ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے مزید اجتماع کو بھی روکتاہے۔ اس کے لیے یہ صدیوں سے مجرب علاج ہے۔زکام،کھانسی،اور انفلوائزا میں اسے کامیابی سے استعمال کیا جاتاہے۔پیاز کے عرق اور شہد کی مساوی مقدار ملا کر روزانہ تین یا چار چائے کے چمچے ان امراض میں لئے جاتے ہیں ۔ سردیوں میں زکام سے محفوظ رہنے کا یہ یقینی نسخہ ہے ۔


روس میں ڈاکٹروں کی حالیہ تحقیق نے پیاز میں جراثیم کش اور رافع بیکٹریا صلاحیت ہے۔ اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ ایک پیاز اچھی طرح چبا کر کھائے تو وہ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔روسی ڈاکٹرز اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اگر پیاز تین منٹ تک کچا چبا کرکھایاجائے تو منہ کہ تمام جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں۔ کچھ مریضوں کو چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں دانت کے نیچے رکھنے سے سکون مل جاتا ہے ۔


پیشاب کے نظام میں پیدا ہونے والی متعدد بیماریوں اور تکالیف کوپیاز انتہائی خوبی سے دور کرتاہے۔پیشاب میں جلن کا احساس ہوتوچھ گرام پیاز 500ملی لیٹر پانی میں ابالیں ۔اب اسے چھان کر ٹھنڈاہونے دیں۔اب اس کو استعمال کریں یہ مشروب پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے ۔


TAGS:


About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160