Pakistan Army The Brave and Solid

Posted on at


پاکستان آرمی نے برطانیہ میں منعقد ہونے والی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں ایک مرتبہ پھر گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک سخت جان اور بہادر ترین فوج ہے- پاکستان نے یہ قابلِ فخر اعزاز بھارت سمیت 140 ٹیموں کو شکست دے کر حاصل کیا-





برطانیہ کے علاقے ویلز میں منعقد کیے جانے والے ان مقابلوں میں بھارت صرف چاندی کا تمغہ ہی حاصل کر پایا- ان مشقوں میں دنیا بھر کے فوجی شرکت کرتے ہیں جبکہ یہ انتہائی سخت ترین مشقیں قرار دی جاتی ہیں-

یہ عالمی مقابلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اور ان میں فوجیوں کی جسمانی اور ذہنی امتحانات لیے جاتے ہیں- رواں سال یہ مقابلے 16 اکتوبر سے لے کر 26 اکتوبر تک منعقد کیے گئے اور یہ پہلا موقع تھا جب بوسنیا نے بھی ان مقابلوں میں شرکت کی-

مقابلوں کے اختتام پر پاکستانی فوج کو فاتح قرار دیا گیا اور یوں اس آرمی کو دنیا کی سخت جان اور محنتی فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا-





یہ مشقیں 7 مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں ایک موقع پر فوجیوں کو تمام فوجی آلات سے لیس ہو کر 55 کلومیٹر تک مارچ بھی کرنا پڑتا ہے- ان آلات کا وزن تقریباً 60 پونڈ تک ہوتا ہے-

اس کے علاوہ مشقوں کے دوران فوجیوں کو جنگلات٬ پہاڑیوں اور صحراؤں سے بھی گزرنا پڑتا ہے جبکہ انہیں دشمن کی فوج مقابلہ کرتے ہوئے دفاعی فائرنگ جیسے امتحانات سے گزرنا ہوتا ہے-


About the author

160