paradise lost part 1

Posted on at


انگریزی ادب کا بیش قیمت سرمایہ پیراڈائیز لوسٹ ہے. پیراڈائز لوسٹ ایک رزمیہ نظم جو انگریزی ادب کے مشہور شاعر جاہن ملٹن نے سترھویں صدی کے آغاز سے لکھنا شروع کی تھی اور سترھویں صدی کے آخر تک آکر مکمل کی تھی۔
اس نظم میں انسان کے جنت سے نکالیں جانے کو موضوع بنایا گیا ہے. اس نظم میں ملٹن نے بلکل انوکھے موضوع کا انتخاب کیا ہے. آدم کے جنت سے نکالے جانے اور شجر ممنوعہ کو چکھنے سے لے کر شیطان کا انسان پر قابو پانا اور اسکی خدا سے جنگ کو بےحد خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے. آج اس ملٹن کی اس شاہکار نظم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں.
موضوع
ملٹن نے اپنی اس نظم میں جس موضوع کا انتخاب کیا جس پر نہ اس سے پہلے آنے والوں نے لکھا اور نہ ہی اسکے بعد آنے والے ایسا کام کرسکے. ملٹن نے انسانی تصور کے بجائے خدائی تصور کو اعلیٰ مقام دیا. اس نظم میں اس نے انسانی زوال کو موضوع بنایا تھا. وہ اس نظم کے زریعے ھمیں یہ سمجھانا چاہ رہا ہے کہ انسان کے ہر فعل کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے چاہے وہ یہ کام غلطی سے ہی کیوں نہ کریں. اس نے آدم اور حوا کی پہلی نافرمانی کو بیان کیا ہے جوکہ انھوں نے شجر ممنوعہ کا پھل کھاکر کیں. جسکے نتیجے میں ان سے جنت چھین لی گئی.
ملٹن کا مقصد یہاں بنی نوع انسان پر یہ واضح کرنا تھا کہ انکی ایک غلطی کسی بھی بڑے خمیازے کا باعث بن سکتی ہے. اسکا مقصد مسیح کا کردار بھی واضح کرنا تھا جو کہ بنی نوع انسان کے لیے نجات کا باعث بن کر اس دنیا میں آئے. اس نے مسیح کی قربانیوں نے انسانیت کے لیے جنت کی دوبارہ راہ ہموار کیں. ملٹن نے یہ واضح کردیا کہ خدا کا رویہ انسانوں کے ساتھ مکمل طور پر منصفانہ ہوتا ہے۔
مگر یہ بھی ایک تلحقیقت ے کہ بہت سے جدید تبصرہ نگاروں نے اسکے موضوع کو پسماندہ قرار دے دیا ہے. کیونکہ انکے خیال میں یہ ایک مذہبی نظم ہے جو کہ عیسائی مذہب کی تشریح کرتی ہے. ان سب کے باوجود پیراڈائیز لوسٹ انگریزی ادب میں ایک بلند پایہء مقام رکھتی ہے. اگر ہم ترتیب سے جائیں تو ملٹن نے اپنی نظم میں ان تین موضوعات کا انتخاب کیاہے. پہلا انسان کی پہلی نافرمانی, دوسرا خدا کی دور اندیشی اپنی مخلوق کے متعلق اور تیسرا خدا کے ہر عمل کو انصاف پر مبنی ثابت کرنا.
ایک عام سا قاری ملٹن کی پیراڈائیز لوسٹ کو ایک ایسی نظم سمجھے گا جس میں خدا کے احکامات اور اسکے فیصلوں کی نفی کی گئی ہے. جبکہ دراصل ملٹن جب خدا کے کاموں کی تشریح کرتا ہے. جیسے کہ انسان کا زوال, موت اور جہنم میں لمبی قید تو اسکا مقصد خدا کا انصاف دکھانا ہوتا ہے جوکہ خدا کے تمام اعمال میں پوشیدہ ہے
جاری ہے…

یہ بھی پڑھیں



About the author

maanz

my name is Maaz 20 years old from pakistan karachi

Subscribe 0
160