آج میں جس موضوع پر لب کشائی کرنے جا رہاہوں وہ ہمارے پیارے پیارے ملک پاکستان کے لوگوں کی اعلی درجہ کی مہمان نوازی ہے۔
مہمان کی خاطر داری پر ہمارا دین بھی بہت زور دیتا ہے۔ ہماری دین کہتا ہے کہ مہمان رحمت ہوتا ہے۔ جسگھر میں مہمان زیادہ کا آنا جانا زیادہ ہوتو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس بھی پر اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں۔
پاکستانی لوگ مہمان کی بہت عزت اور قدر کرتے ہیں۔ جب کوئی مہمان انکے دروازے پر آتا ہے تو پاکستانی انکا میزبان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اسکو خوش آمدید کہتا ہے۔ میزبان جس قدر ممکن ہو اپنے مہمان کی خاطر تواضع کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسکی کوشش ہوتی ہے کہ اسکی خدمت میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔
پاکستان کے تمام ہی علاقے مہمان نوازی میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے مگر چند علاقے اس حوالے سے خصوصی طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان علاقوں میں سب سے پہلے ہمارے صوبے کا نام آتا ہے۔ اور خاص کر پٹھان قوم تو اپنے مہمان کو بہت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مہمان کے ہاتھ تک خود دلھواتے ہیں اور اگر ضرورت پڑے تو اپنے مہمان پر جان بھی نچاور کر جاتے ہیں۔ مہمان کے لیے طرح طرح کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں جن میں کابلی پلاؤ خاصی شہرت رکھتا ہے۔