Part (1) روزے کیا ہے اور اسکا مقصد؟

Posted on at


روزے کو عربی زبان میں‘‘ صوم’’ کہتے ہیں۔ اور رمضان کا لفظی معنی ہیں ‘‘جل’’ جانا ، کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالی انسان کے پورے سال کے گناہوں کو جلانا شروع کر دیتے ہیں۔ ہیں اور آخری روزے تک سارے کےسارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔  مسلمان اسلامی مہینے رمضان میں روزے رھکتے ہیں۔

                       

 اس مہیںے کی بڑی فضیلت ہے۔ اس کی فضیلت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اسی مہینے میں یکم رمضان المبارک کو  حضرت ابراہیم ؑ پر صحیفے نازل ہوئے تھے۔ حضرت موسیؑ ، حضرت عیسیؑ ، حضرت داؤد ؑ پر بھی اسی مہینے میں کتابیں نازل ہوئیں۔ اور اس بعض روایات کے مطابق اسی مہینے میں ۲۱ رمضان المبارک کو اللہ تعالی کی آخری کتاب قرآن مجید نازل ہوئی ۔

اس مبارک مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رھکتے ہیں۔  اور سہری سے لے کر غروب آفتاب تک کچھ کھانے پینے، نفسانی خواہشات اور ہر قسم کی برائی کرنے سے خود کو روکے رھکتے ہیں۔ روزہ اسلام کا  تیسرہ رکن ہے اور قرآن کریم میں نماز کے بعد اس عبادت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ روزہ ایک بدنی عبادت ہے۔

اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالی اپنے بندوں کے لیے رزق کے دروازے بھی کھول دیتا ہے اور غریب کے دستر خوان پر بھی رنگا نگ کھانے پہنچ جاتے ہیں۔ 

   آپکے تعاون کا شکریہ!

مضمون نگار          کامل خان                                             



About the author

kamil-khan

I am kamil khan, i am on film annex because through this platform i can share my thoughts and ideas with world....

Subscribe 0
160