مجھے پاکستان سے محبت اس لیے ہے کہ یہ میری جگہ پیدائش ہے۔ اس کے باری میں لکھنے سے پہلے میں لفظ ‘‘ پاکستان ’’ کے معنی کے بارے میں آپکو بتانا چاہوں گا۔ لفظ پاکستان دو الفاظ سے مل کر بنا ہے ‘‘پاک ’’ اور ‘‘ستان’’ اور دونوں کا مطب ہے پاک صاف لوگوں کے رہنے کی جگہ۔
اس زمین کا تصور سب سے پہلے ہمارے قومی شاعر علامہ اقبال نے پیش کیا تھا۔ انھوں نے ۱۹۳۰ میں آلہ آباد میں خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جن علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے انھیں مسلمانوں کے لیے ایک الگ دیس بنا دیا جائے۔
اس زمین سے مجھے اس لیے بھی پیار ہے کہ اس کے لیے میرے آباؤ اجدار نے اپنی جانوں تک کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ میری نظر سے دیکھا جائے میری اس دیس جیسا دیس نا تو اس زمین پر ہے اور نہ ہو گا۔ اس دیس کی مٹی کی خشبو مجھے ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔
اس زمین کے ساتھ میری بہت سی خوشگوار یادیں وابسطہ ہیں۔ میرا بچپن ، میری جوانی سب کچھ اسی مٹی میں محفوظ ہے ۔ اس زمین کے پہاڑ ، دریا ، کیھت اور کھلیان سبہی سے مجھے پیار ہے۔
آ آپکے تعاون کا شکریہ!
مضمون نگار کامل خان