اب میں پاکستان کے دوسرے صوبوں کے لوگوں کی مہمان نوازی پربات کروں گا جن میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان ہیں۔۔
اسی طرح اگر میں بات کروں پنجاب کی تو وہاں کے لوگ بھی جی جان سے اپنے مہمان کو ہر ممکن سہولت فرہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خاص طور پر پنجاپ کے دیہاتوں کی بات کروں تو مہمان کو گھر کے دیسی گھی کے پراٹھے’ لسی جو کہ پنجاب کی روایت ہے، پیش کی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہر طرح کے دیسی کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ گھر کے باغات سے مزے مزے کے پھل مہمان کی زیت بخش دیے جاتے ہیں۔
اور رہی بات بلوچستان اور سندھ کے صوبوں کی تو وہاں کے لوگ روایتی جوش اور جزبے سے مہمان کی راہ میں نظریں بچھا دی جاتی ہیں۔ جب مہمان آتا ہے تو اسکے آنے کی خوشی میں جشن منائے جاتے ہیں اور
روایتی رقص کے زریعے اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ رنگا رنک قسم کے روایتی کھانےبناتے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر مہمان کی طبیت باغ باغ ہو جاتی ہے۔ اسکے علاوہ پلوچستان کے خشک میوہ جات کافی شہرت کا باعث ہیں جو بھی مہمان وہاں جاتا ہے پلوچستان کے لوگ ان قسم قسم کے میوہ جات سے اس کا سواگتکرتے ہیں۔
آپکے تعاون کا بہت بہت شکریہ
مضمون نگار کامل خان