اس دیسں سے مجھے اس لیے بھی پیار ہے کہ اس کی فضا میں میں آزادی کے ساتھ سانس لے سکتا ہوں اور یہ آزادی
مجھ سے کوئی نا تو لے سکتا ہے اور نا چیھن سکتا ہے۔ اور نا اس آزادی کے لیے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت ہے۔ اس وطن کی قدر ان سے پوچھو جو پردیس میں ہیں ۔ انھیں پل پل اپنے دیس کی یاد کتنا ستاتی ہے اور کتنا تکلیف دیتی ہے۔
مجھے اس دھرتی سے اس لیے بھی پیار ہے کہ اس کے جیسے خوبصورت مناظر اور حسن دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہیں۔ اس کے سارے کے سارے منظر خوبصورت ، دلکش اور قدرتی ہیں ۔ ہمارہ ملک قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے مالا مال ہے۔
اور یہ زمین تا ریخی جگہوں کی وجہ سے بھی بہت مالا مال ہے۔ یہ اپنے اندر موہن جوداڑو ، ہڑپہ ، ٹیکسلا جیسی تاریخی نوادرات اپنے اندر لیےہوئے ہے۔
اس کے علاوہ تاریخی عمارات جیرے مزارء قائد ، بادشاہی مسجد اور ساتھ ہی ساتھ شمالی علاقہ جات کی دلکش خوبصورتی لیے ہوتے ہے۔ اگر آ پ جنت کی سیر کو جانا چاہتے ہیں تو صرف ایک بار کاغان اور ناران کی طرف ضرور جاہیے گا۔ وہاں کی خوبصورت جھیلں آپکو ایک جادوئی دنیا کا منظر دکھاتی ہیں۔ اور یقینا اپنا دل وہاں چھوڑ کر ہی آہیں گے۔