part 3)میری پسندیدہ شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Posted on at


 

مدینہ منورہ میں اسلامی حکومت قائم ہو چکی تھی۔ کفار مکہ نے وہاں بھی مسلمانوں کو چین سے بیٹھنے نہ دیا۔ اب جہاد فرض ہو چکا تھا۔ رسول اکرمؐ کو کفار کے خلاف کئی جنگیں لڑنیں پڑیں۔ غزوہ بدر اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ تھا۔ جس میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے کفار کی کمر ٹوٹ گئی ۔ اور مسلمانوں کو غلبہ حاصل ہوا۔ اس کے بعد کئی اور جنگیں لڑی گئیں ۔ مثال کے طور پر غزوہ احد، غزوہ خندق، غزوہ خیبر ، غزوہ حنین وغیرہ۔

حضور اکرمؐ نے 8 ہجری مین دس ہزار صحابہ کرام کے ساتھ مکہ فتح کر لیا ۔ اگر حضور اکرم ؐ انتقال لینا چاہتے تو خون کی ندیا بہہ جاتیں۔  لیکن حضورؐ نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔ اکثر لوگوں نے اسلام قبول کر لیا۔ اس طرح فتح مکہ کے بعد پورے عرب میں اسلام کو غلبہ حاصل ہوا۔

حضوراکرمؐ نے 10 ہجری میں ایک لاکھ سے ذائد صحابہ کرام کے ساتھ فریضہ حج ادا کیا۔ اور اس موقع پر ایک تاریخی خطبہ بھی دیا۔ جسے خطبہ حجتہ الوداع کہتے ہیں۔ اس خطبے میں رسول اکرمؐ نے اسلام کی اہم اور بنیادی تعلیمات بیان فرمائیں۔  حجتہ الوداع سے واپسی پر حضور اکرمؐ سخت بخار میں مبتلا ہو گئے۔ اور کئی روز بیمار رہے اور آخر اسی بیماری میں پیر کے روز 12 ربیع الاول 11 ہجری بمطابق 8 جون 633ء کو آپؐ کا انتقال ہو گیا۔ آپؐ کو حضرت عائشہ کے حجرے میں جہاں آپؐ فوت ہوئے دفن کیا گیا۔ حضورؐ کا روضہ مبارک مدینہ منورہ میں ہے۔ وفات کے وقت آپؐ کی زبان پر یہ الفاظ تھے۔(میری امت۔میری امت)

رسول اکرمؐ کا اخلاق قرآن ہے۔ ارشاد ربانی ہے۔ اے نبی آپؐ اخلاق کے بلند درجے پر فائز ہیں۔ حضور اکرمؐ  صداقت، امانت، دیانت، ایفائے عہد، احسان و مروت ، عدل و مساوات، عفو و کرم، حلم و بردباری، ، تقوٰی و پر ہیز گاری کے پیکر تھے۔ آپؐ اپنے اعلیٰ اخلاق سے اپنے دشمنوں کا دل موہ لیتے تھے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے" بے شک رسول اللہ  کی زندگی میں تمہارے لیے بہترین مثال موجود ہے"

حضور اکرم ؐ کی تعلیمات قرآن و حدیث پر مشتمل ہیں۔ آپؐ کی بنیادی تعلیم توحید ہے۔ یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ توحید کے بعد حضور اکرم ؐ  نے سیرت و کردار کی اصلا ح پر بہت زور دیا۔ آپؐ نے ہر شخص کو اپنے عمل کا ذمہ دار قرار دیا۔ اور تقویٰ پرہیزگاری کا درس دیا۔ آپؐ نے فرمایا" تم میں بہترین شخص وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں" آپؐ نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ کلمہ طیبہ، نماز ، روزہ، زکوٰۃ، حج۔ آپؐ نے اشاعت اسلام کے لیے جہاد پر بہت زور دیا ہے۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ ہم حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ 



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160