Part III مو بائل فون اور ہماری زندگی

Posted on at


 

اپنے پچھلے دو بلاگز میں، میں نے مو بائل فون کی ایجاد اوراس کے پس منظر پر روشنی ڈالی تھی کہ کہ یہ کب ایجاد کیا گیا اور کس لئے ایجاد کیا گیا ۔اور اب اس بلاگ میں ،میں موبائل فون کے فوائد کے بارے میں اپنے بلاگ کا مطالعہ کرنے والوں کو آگاہ کروں گا۔اس بلاگ میں وہ سب باتیں شامل ہوں گی جو کہ ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ہم انھیں جانتے ہیں سمجھتے ہیں مگر اس کے باوجود انجان بن جاتے ہیں۔ اگر میرا بلاگ پڑھنے کے بعد ایک بھی reader اپنا محاسبہ کر کے اپنے ؑغلط قدم کو روک دے تو میں یہ سمجھوں گا کہ میں نے Film Annex  پر لکھنے کا اپنا تھو ڑا سا حق ادا کر دیا ہے۔

 

 

موبائل فون بھی ایک بہترین ایجاد ہے۔یہ بات غور طلب ہے کہ ایجاد کوئی بھی ہو بری نہی ہوتی۔اس کو اچھا یا برا بنا تا ہے وہ مقصد جس کے تحت ہم  اس کا استعمال کرتے ہیں۔ بلکل اسی طرح موبائل فون ایک بہت ہی کار آمد  ایجاد ہے۔

 

آج کل کا دور مہنگائی کا دور ہے۔ جو دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اور ہمارے لئے اپنے بنیادی ضروریات جیسے کہ کھانا پینا،لباس اور گھر گر ہستی کی جملہ ضروریات کو پورا کرنے ک لئے ہمیں عملی زندگی میں قدم رکھنا پڑتا ہے۔اس کے لئے ہمیں Job کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور یہ بھی ضروری نہی ہے کہ وہ Job ہمیں اپنے علاقے یا شہر میں ہی ملے۔نوکری کے لئے ہمیں بسا اوقات بہت دور دور جانا پڑتا ہے اور جب ہم گھر سے ایک دفع باہر چلے جاتے ہیں تو ایک طرح سے ہمارا رابطہ ہمارے گھر والوں سے بلکل ختم ہو جاتا ہے تا وقتیہ یہ کہ ہم دوبارہ اپنے گھر لوٹ کر نہ چلے جاہیں۔

 

ایسے وقت میں اگر کوئی ذریعہ ہمیں اپنے گھر والوں سے رابطہ میں رکھتا ہے تو وہ صرف اور صرف موبائل فون ہی ہے۔اور ہمارے پیارے بھی اس کی مدد سے ہمارے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

 

اگر آپ موبائل فون کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھنا چاھہتے ہیں تو ذرا  پاک فوج کے ان جوانوں سے پو چھئیے جو کئی کئی مہینے گھر والوں کا چہرہ تک نہی دیکھ سکتے۔ بہت سے ایسے ہیں کہ جو اپنی شادی کے دوسرے دن ہی اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاتے ہیں۔ایسے میں ظاہر ہے کہ وہ اتنے دور سے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر تو اپنے گھر والوں سے ملنے نہی جا سکتے۔ اس مشکل وقت میں موبائل ہی انکا بہترین سہارا ثابت ہو تا ہے۔ وہ کال پر اپنے گھر والوں سے بات کر کے تازہ دم ہو جاتے ہیں۔

 

اس کی اہمیت وہ لوگ بھی بہت اچھی طرح جانتے اور سمجھتے ہیں جو ملک سے باہر پیسے کمانے جاتے ہیں ۔ جب بھی ان کا دل کرتا ہے وہ آسانی کے ساتھ اپنے موبائل کے زریعے سے گھر والوں کی خیریئت دریافت کر لیتے ہیں

 موبائل فون کے نقصانات کے بارے میں جاننےکے لئے میرے اگلے بلاگ کا مطالعہ کریں۔ 

 http://www.filmannex.com/blogs/86178/86178

http://www.filmannex.com/blogs/part-i/89059

http://www.filmannex.com/blogs/part-ii/89770

 

 

 

 

By

Wiki Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/blog-posts/wiki-annex

 



About the author

160