اس وقت منہ کا کینسر پاکستان کا دوسرا بڑا کینسر بن چکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کینسر سے سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے- منہ کے کینسر کا شکار بننے کی وجوہات انتہائی عام ہیں- پاکستان میں پان٬ چھالیہ٬ تمباکو اور گٹکے کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن یہ اضافہ ہمیں ایک بہت بڑی تباہی کی جانب سے لے کر جارہا ہے کیونکہ انہی اشیا کے استعمال کی وجہ سے ہی پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے- پاکستان کے اسپتالوں میں ایسی مریضوں ایک بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے جو کہ منہ کے کینسر کا شکار بن چکے ہیں- ہماری ویب کی ٹیم نے منہ کے کینسر کے اسباب اور اس اسے بچاؤ کے حوالے سے معروف ڈاکٹر امتیاز اطہر صدیقی خصوصی بات چیت کی- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو منہ کے کینسر کے حوالے سے ڈاکٹر امتیاز اطہر سے حاصل ہونے والی اہم معلومات سے آگاہ کریں گے-
ڈاکٹر امتیاز کا کہنا ہے کہ “ کینسر سے متعلق اس وقت دنیا بھر میں بہت زیادہ تحقیق ہورہی ہے اور ان تحقیق کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے- اس کی وجہ ہمارے ملک میں تیزی سے پھیلنے والا منہ کا کینسر ہے“-
|