pmln

Posted on at


بڑا بزنس ٹائکون اور ایک سیاست دان تھا - وہ 1996 میں دنیا کا دسواں امیر بندہ تھا - اس کے کل اثاثہ جات کا تخمینہ 10,000 ملین امریکی ڈالرز میں لگایا جاتا تھا - وو لندن اسٹاک ایکسچینج ، نیو یارک اسٹاک ایکسچینج اور وال سٹریٹ کا سب سے بڑا سرمایہ کار تھا - اس کے بارے میں مشہور تھا وہ کسی بھی ڈوبے ہوئے کاروبار کو ایک دن میں اٹھا سکتا تھا - دنیا کی سب سے بڑی گڈ ایئر ٹائر کمپنی کو 1980 میں سہارا گولڈسمتھ نے دیا تھا- وہ بڑے بڑے گھر بنانے کا شوقین تھا - اس کے لندن - میکسیکو - امریکا - فرانس میں ہزاروں کنال میں محیط محلات تھے - میکسیکو LA-LOMA میں 25,000 ایکڑ میں اس نے دنیا میں جنّت بنا ڈالی - وو اب تک بھی دنیا کا سب سے خوبصورت محل مانا جاتا ہے-
گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما کو برطانیہ شہزادی لیڈی ڈیانا اپنی بہن کہتی تھی- اس وجہ سے اسکو برطانیہ میں شہزادی جتنا پروٹوکول ملتا تھا- ایک کرکٹ میچ میں جمائما کو پاکستانی کرکٹر عمران خان پسند آ گیا- اس نے واپسی پر اپنے والد کو کہا میں اس پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہوں - گولڈسمتھ نے کہا تم ایک پاکستانی مسلم سے شادی کرو گی؟ میں صرف ایک ہی شرط پر اجازت دے سکتا ہوں اگر تم اپنا مذہب تبدیل نہ کرو - اور پاکستان شفٹ نہیں ہو گی-
گولڈ سمتھ کا خیال تھا اتنا پیسہ اور دولت دیکھ کر عمران خان ہر بات مان لے گا مگر وہ کیا جانتا تھا اس کے سامنے پاکستان کا ضدی پٹھان کھڑا تھا - جمائما نے عمران خان کو شادی کی خواہش کی - عمران خان نے دو ٹوک جواب دے دیا کے میں شادی صرف اس سے کروں گا جو مسلم ہو اور پاکستان میں زندگی گزارے - جمائما کے پیار اور انا بازی نے سب فیصلے مان لیے - اس پر اسکا باپ ناراض ہو گیا مگر عمران خان نے پھر U-TURN لیا اور کہا والد کو راضی کرو پھر شادی کروں گا پھر جمائما نے ناراض والد کو لیڈی ڈیانا کے ذریعے سے منا لیا - اور مسلمان ہو کر شادی کر لی اور پاکستان شفٹ ہو گئی-
1996 میں گولڈسمتھ بیمار ہوا وو تب یورپ پارلیمنیٹ کا رکن تھا اسکا ایک بیٹا 18 سال ور ایک صرف 22 سال کا تھا - گولڈسمتھ نے جمائما کو پاس بلایا اور کہا کے تمہارے دونوں بھائی کافی چھوٹے ہیں - عمران کو بولو انگلینڈ شفٹ ہو جائے اور میرا کاروبار اور سیاست دونو کو سنبھال لے - مجھے اس انسان میں سچ کی بو آتی ہے- جمائما نے عمران خان سے بات کی -عمران نے کہا اگر میں وہاں جا کر سیاست کرنا شروع کر دوں تو میرا اپنا ضمیر مجھے غدار بولے گا - میرا ضمیر مجھے کہے گا کے تم پیسے کے لیے بک گئے- میں اپنے ملک سے باہر جا کر کام نہیں کر سکتا -میرا دل یہاں کے لیے دھڑکتا ہے - - تم خود انگلینڈ شفٹ ہو جاؤ- اور اپنے باپ کا کاروبار سنبھالو - تم مجھ سے اچھا کام کر لو گی -
1996 میں گولڈسمتھ کے مرنے کے جمائما کو جائیداد سے 12,00 ملین امریکن ڈالرز اور ساتھ میں بزنس ملے اور ساتھ میں لندن اور فرانس والا محلات - جمائما نے عمران خان کو تمام جائیداد کی پیشکش کی اور کہا اسلام کے مطابق شوہر اپنی بیوی کے تمام پیسوں کا مالک ہوتا ہے- عمران نے یہ سب کچھ لینے سے انکار کر دیا۔
اور کہا میرے پاس الله کا دیا سب کچھ ہے -
2004 میں جمائما کے پاکستان نہ آنے اور عمران خان کا انگلینڈ نہ جانے پر اختلاف ہو گیا -جو کہ طلاق کی وجہ بن گئی-
پھر بھی ایک غیر مسلم کو مسلمان کرنا ایک مسلمان کی سب سے بڑی جیت ہوتی ہے- ہم لوگ تنقید کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں کسی غیر مسلم کو اسلام قبول کروانا تو دور کی بات ہم کسی غیر نمازی کو نمازی نہیں بنا سکتے
اور عمران خان کو یہودی کہتے ہوے ایک منٹ کی شرم محسوس نہیں کرتے -
میں سوچتا ہوں اگر واقعی عمران خان میں پیسے کا لالچ ہوتا تو 1200 ملین امریکن ڈالرز لیتا اور کم سے کم پاکستان کا امیر بندہ بن جاتا - اس وقت سیگل فیملی اور میاں منشا کے کل اثاثہ جات 1,000 ملین امریکن ڈالرز سے کم تھے -یا پھر انگلینڈ شفٹ ہو کر وہاں کا سرکاری پروٹوکول لیتا رہتا- پوری دنیا اس کے ایسے پیر چاٹتی جیسے آجکل ہمارے حکمران امریکا اور انگلینڈ والوں کے چاٹتے ہیں - مگر وہ اپنے الله کے دیے ہوئے مال اور دولت سے خوش ہے وہ دوسروں کے مال اور دولت پر نظر نہیں رکھتا - شاید اسی وجہ سے ہر سال فوربز کی رپورٹ اس کو پوری دنیا میں پاکستان کا سب سے مشہور و و معروف



About the author

uzairkhan0313

works at bitlanders

Subscribe 0
160