ہاتھ کی لکیروں میں کیا تلاش کرتے ہو ؟
ان فضول باتوں میں کس لئے الجھتے ہو .
جس کو ملنا ہوتا ہے ،
بن لکیر دیکھے ہی ،
زندگی کے رستوں پر ،
ساتھ ساتھ چلتا ہے،
پھر کہاں بچھڑتا ہے؟
جو نہیں مقدر میں،
کب ہمیں وہ ملتا ہے؟
کب وہ ساتھ چلتا ہے؟
ہاتھ کی لکیروں میں کیا تلاش کرتے ہو؟
poem
Posted on at