ppp

Posted on at





 کے کروڑوں روپے لگا کر 18 اکتوبر 2014 کو کراچی میں ملک بھر سے بندے جمع کرکے جلسہ کیا۔ 19 اکتوبر (آج) کو قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے بغیر کسی مرکزی یا صوبائی قیادت کے بلاخرچ یہ جلسہ کیا اور عمران خان کے پیغام میں قبائلیوں کی آواز شامل کی۔
جلسہ عام باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں ہوا جس میں قبائلیوں خاص کر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے شرکاء کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ نوجوانوں نے تحریک انصاف کے ترانوں پر بھنگڑے ڈالے اور "گو نواز گو" کے نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ یہ جلسہ مکمل طور پر باجوڑ ایجنسی کی مقامی تنظیم نے منعقد کیا اور اس میں کسی اور ایجنسی، ضلع، صوبائی یا مرکزی قائدین کی شرکت شامل نہیں تھی لیکن پھر بھی چند دن کے نوٹس پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسے میں شریک ہوئے۔
امید ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے سمجھ گئے ہوں گے کہ جنون کا مقابلہ کروڑوں روپے لگاکر "کرائے" کےجلسوں سے نہیں ہوسکتا۔ کون سی پارٹی ہے جو باجوڑ ایجنسی جیسے دور افتادہ مقامات پر بغیر کسی سرکاری وسائل اور مرکزی یا صوبائی قیادت کے ایسا جلسہ کر سکتی ہے؟




 


About the author

uzairkhan0313

works at bitlanders

Subscribe 0
160