Raining

Posted on at


محکمہ موسمیات نے کل سے چار روز تک بلوچستان اور خیبر پختوخواہ میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کل سے 4 روز تک بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ہوں گی جس سے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات بڑھ جائیں گے۔ بلوچستان کے علاقے ڑوب، کوئٹہ، سبی، قلات ، مکران اور نصیر آباد ڈویڑن جمعرات سے بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کشمیر اور بالائی پنجاب میں جمعے کی شام اور رات کو تیز بارش کا امکان ہے، ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالا ڈویڑن میں ہفتے اور اتوار کو شدید بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 واضح رہے کہ ابوظہبی میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے اور متعدد پروازیں منسوخ ہونے کے علاوہ سکول و دفاتر بھی بند ہیں۔ شدید بارش کے باعث پاکستانی سفارت خانے کا گیٹ بھی ٹوٹ گیا ہے۔



160