آئی ٹی قلم کے معزز اراکین کو سمیر کا سلام
دوستو اس تھریڈ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس طرح بغیر کسی سوفٹ ویئر کی مدد کے آپ اسکائیپ کے ملٹی لاگ ان کرسکتے ہیں
آپ میں سے اکثر دوستوں کو اس بات سے واسطہ پڑچکا ہوگا کہ اسکائیپ آپ کو با آسانی ملٹی یوزر لاگ ان نہیں
کرنے دیتا
تو چلیں ٹیو ٹوریئل شروع کرتے ہیں۔
سب سے پہلے ونڈوز کی کے ساتھ "آر" کا بٹن پریس کریں اور تاکہ رن کمانڈ کی اسکرین نمودار ہوجائے
press Windows Key + R to open the Run dialog
یہاں پر وندوز کا 32 بٹ ورژن استعمال کرنے والے احباب یہ کمانڈ لکھ کر اینٹر کریں
Code:
"C:\Program Files\Skype\Phone\Skype.exe" /secondary
اور ونڈوز کا 64 بٹ ورژن استعمال کرنے والے احباب یہ کمانڈ اینٹر کریں
"C:\Program Files (x86)\Skype\Phone\Skype.exe" /secondary
آپ دیکھیں گے کہ اسکائیپ کی ایک مذید لاگ ان اسکرین نمودار ہوچکی ہے، یہاں آپ کسی بھی دوسری آئی ڈی سے اسکائیپ لاگ ان کرسکنے ہیں
جی ! کیسی لگی آپ سب کو یہ چھوٹی سی ٹپ؟
امید ہے پسند آئے گی، اپنی رائے اور تاثرات سے ضرور آگاہ کیجئے گا
اب اجازت دیں
اللہ نگہبان