smoking(2)

Posted on at


فی زمانہ تمباکو نوشی ایک فیش بن گئی ہے .ہر نوجوان اور خوش پوش آدمی اگر اچھی کسم کی سگرٹ جیب میں نہ رکھتا ہو تو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا.ان لوگوں نے یہ کبی نہیں سوچا کے  اس کے  نقصانات کس قدر ہیں .مزے کی بات یہ ہے کہ کسی تمباکو نوش سے آپ اگر یہ سوال کریں کہ آپ تمباکو پیتے ہیں ہمے بھی اس کے فوائد بتائیں تو اس کے پاس سواے  اس کے اور کوئی جواب نہیں ہو گا کہ بس جی بری عادت پر گئی ہے .اس کا فائدہ تو کوئی بھی نہیں بس یہ ایک نشہ ہے جس کا انسان عادی بن جاتا ہے .نشے کے عادی انسان کی عقل و دانش پر سواے رونے کے اور کوئی چارہ نظر نہیں اتا . وہ  خود مانتا بھی ہے کے سامنے گڑھا ہے اور چلے بھی جا رہے ہیں .معلوم ہے کے گڑھے میں گریں گےمگر  نشہ .ترک نہیں کرتے .یہ کیا منطق ہے .یہ بھی تسلیم ہے کے تمباکو نوشی نقصان دہ ہے اور اس کا فائدہ کوئی نہیں ہے لکن پئے بھی جا رہے ہیں .

تمباکو نوشی مسلمہ طور پر مضر صحت عادت ہے .اس سے کھانسی ، سر درد ، لرزہ ،  مرگی ، سکتہ ، بے خوابی ، فالج ،دیوانگی ، ٹی بی ، دل کی بیماری ، اور بلڈ پریشر  جیسی نامراد بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں .ستم بالاۓ ستم یہ کہ سگرٹ ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور کھانس بھی رہے ہیں .دم گھٹتا جا رہا ہے لکن وہ  سگریٹ والا ہاتھ سگریٹ کو پھینکنے کے بجاۓ پھر مہ کی طرف ہی لاتا ہے اور اس سے کھانسی اور زیادہ ہو جاتی ہے .مگر دماغ یہ کام نہیں کرتا کہ اس کم بخت سگریٹ کو ہی پھینک دیں اس لئے کہ تمباکو نوشی کی  بری عادت پر گئی  ہوتی ہے .زہر کھانے  سے سکوں محسوس ہوتا ہے .زندگی جاتی ہے تو جائے گھر کا چراغ بھجتا ہے تو بھیج جائے مگر سگریٹ سے پیمان وفاداری میں فرق نہ اے .سگریٹ سے وفاداری اور اپنے آپ اور اپنے خاندان سے دشمنی .یہ انداز فکر خوب ہے .    

جدید تحقیق نے تو یہاں تک ثابت کر دیا ہے کے سرطان کی بیماری کا موجب بھی تمباکو نوشی ہے .روزانہ ٹی وی پر اتا ہے ہے اور سگریٹ کی دبی کے اوپر بھی لکھا ہوتا ہے کے یہ مضر صحت ہے مگر کوئی اثر نہیں  ہوتا بلکہ تمباکو نوشی کرنے کے نئے نئے طریقے ایجاد  ہوتے رهتے ہے .کوئی تمباکو کو بطور نسوار استمال کرتا ہے کوئی ناک کے ذریے اور کوئی مہ میں رکھ کر استمال کرتا ہے .ناک میں استمال کرنے سے دماغ کی جھلیاں کمزور ہو کر نزلے میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور نسوار مہ میں رکھ کر دانت ختم ہو جاتے ہیں .سگریٹ کو لوگ چرس پینے کے لئے بھی استمال کرتے ہیں .یاد رکھیں نشہ کرنے والو کی ابتدا سگریٹ سے ہی ہوتی ہے .نشہ کھانے والے لوگ یقینا سگریٹ کے ہی عادی ہوتے ہیں اور جو لوگ تمباکو نوشی نہیں کرتے وو کسی کسم کا نشہ نہیں کرتے .تمباکو نوشی کی بری عادت انسان کو بری سے بری منشی اشیاء کھانے کا عادی بنا دیتی ہے .  



About the author

160