یک بزرگ اپنے ایک مرید پر بہت ہی مہربان تھے ، دوسرے مریدوں کو یہ بات ناگوار گزرتی کہ وہ اس سے اس قدر محبت کیوں کرتے ہیں۔
ایک دن بزرگ نے مریدوں کو اس کی وجہ بتانی چاہی اور ہر مرید کو ایک مرغی دی کہ اسے ایسی جگہ ذبح کر کے لاۓ جہاں کوئی نہ دیکھتا ہو۔ ہر شخص اپنی مرغی ذبح کر لایا مگر وہ مرید جس سے وہ سب سے زیادہ محبت کرتے تھے مرگی بغیر ذبح کئے لے آیا۔ انہوں نے پوچھا۔
"تم کیوں ذبح کر کے نہیں لاۓ"
وہ بولا: " مجھے کوئی ایسی جگہ نہیں ملی جہاں کوئی بھی نہ دیکھتا ہو اسلئے کہ اللہ پاک تو ہر جگہ دیکھ رہا ہے۔"
اس بزرگ نے مریدوں سے کہا کہ دیکھو میں اسلئے اس سے زیادہ محبت کرتا ہوں کہ وہ ہر دم خدا کا دھیان رکھتا ہے۔
untiteld
Posted on at