water

Posted on at


پانی کے فوائد

اس میں کوئی شک نہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی بےانتہا نعمتوں میں پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر انسان زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا. اور نہ صرف یہ بلکہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں پانی کی مقدار بڑھا کر بے پناہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں.
انسانی جسم تقریباً ۷۰٪ پانی پر مشتمل ہیں جسکی بدولت انسانی جسم کو اسی مقدار کے حساب سے پانی کی ضرورت پڑتی ہے. اور پانی کی کمی کی بدولت انسان مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے. خاص طور پر ان لوگوں کے لیے اضافی پانی پینا ضروری ہے جنکا کام محنت طلب ہے اور انہیں اس کام میں پسینہ آتا ہے. ایسے لوگ اگر پانی کی مقدار صحیح نہیں لیں گے تو ان میں تھکاوٹ کے آثار زیادہ نمایاں ہوگے اور انکی کارکردگی بھی متاثر ہوگی. یہاں پر مندرجہ ذیل پانی کے فوائد بتائیں جارہے ہیں. جو آپکو بتائیں گے کہ اس خدا کی نعمت میں کتنے فائدے ہیں اور آپ اسکا کس کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کارکردگی بڑھانے میں مدد کرتا ہے
ویسے عام طور پر بہت کم انسانوں کو معلوم ہوتا ہے کہ پانی انسانی کرکاردگی میں اضافہ کرتا ہے. اس کی عام سی مثال یہ ہے کہ جو انسان روزانہ صحیح مقدار میں پانی پیتا ہے وہ تازہ دم رہتا ہے کیونکہ اسکے جسم سے پسینے کے اخراج کے باعث پانی کی جو کمی ہوتی ہے وہ پوری ہوتی رہتی ہے. نہ صرف یہ بلکہ پانی کی کمی ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے جس سے جسم کا درجہء حرارت قابو میں نہیں رہتا. ظاہری طور پر اس صورت میں انسان کی کارکردگی تو متاثر ہوگی ہی۔

پانی کی کمی کے دماغ پر اثرات
پانی کی کمی انسانی دماغ پر اثر کرتی ہے. عام طور پر پانی کی کمی کے باعث سردرد , کم خوابی جیسی بیماریاں لےکرآتی ہے. سر درد اور نیند کی کمی عام طور پر انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کردیتی ہے جس کی وجہ سے انسان کے مختلف نفسیاتی بیماریوں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ پانی کی کمی مائیگرین کی شکایت کا باعث بھی بنتی ہے. اسی بدولت جو انسان پانی کی صحیح مقدار کا استعمال کرتا ہے ان لوگوں کو سر درد کی شکایت ان لوگوں کے مقابلے میں کم رہتی ہے جو پانی کا استعمال کم کرتے ہیں۔

ہاضمہ درست کرتا ہے۔
مطالعہ سے ثابت ہوا ہے کہ پانی کی اوسط مقدار انسانی جسم میں نظام انہضام کے عمل کو درست کرتی ہے, قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے. نہ صرف یہ بلکہ یہ ان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جنھیں قبض کی شکایت رہتی ہے. وہ لوگ اپنی روزمرہ کی روٹین میں پانی کی مقدار بڑھا کر اس بیماری سے نجات پاسکتے ہیں. موٹاپے سے پریشان لوگوں کے لیے پانی ایک بہترین علاج ہے. روزانہ ۸ سے ۱۰ گلاس پانی پینا وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے. یہ جسم کی اضافی چربی پگھلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے. جسکی وجہ سے وزن میں کمی ہوتی ہے اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مدد کرتاہے۔

جلد کے لیے موثر ہے
اکثر خواتین خوبصورت جلد کا راز مہنگی کریموں میں تلاش کرتی ہے. مگر پانی کی ۷ سے ۱۰ گلاس جلد کو تروتازہ, خوبصورت اور ملائم کرنے میں مدد کرتے ہیں. خواتین مہنگی کریموں کا استعمال چھوڑ کر اپنی روزمرہ کی روٹین میں پانی کی مقدار کا اضافہ کرکے اپنی جلد صاف شفاف اور خوبصورت کرسکتی ہیں۔

پانی عمر کے اثرات بھی جلد سے کم کرتا ہے. جو خواتین پانی کا استعمال زیادہ کرتی ہے انکی جلد پر جھریاں اور جھائیاں نہیں پڑتی اور اگر پڑتی ہے تو کم پڑتی ہے . بمقابلہ ان خواتین کے مقابلے جو پانی کا مقدار کم کرتی ہیں. نہ صرف یہ جلد کو چمکدار بناتی ہے بلکہ یہ جلد کے خلیات کو کھل کر سانس لینے کا موقع دیتا ہے. جس سے جلد کی بیماریاں ختم ہوتی ہ



About the author

maanz

my name is Maaz 20 years old from pakistan karachi

Subscribe 0
160